فیکٹ چیک: آرٹ آف لیونگ کی منگولیا تقریب کو جاپان کا بتا کر کیا جا رہا ہے وائرل

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں متعدد لوگوں کو یوگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو جاپان کا ہے جہاں لوگ یوگ کرنے کے ساتھ ساتھ ’گایتری منتر‘ پڑھ رہے ہیں۔ ہماری پڑتال میں ہم  نے پایا کہ یہ ویڈیو جاپان کا نہیں، بلکہ منگولیا کا ہے۔

دعویٰ

وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گی ہے، ’’جاپان میں سوریا نمسکار اور گایتری منتر پڑھے جا رہے ہیں‘‘۔ وائرل پوسٹ میں کچھ لوگوں کو منتروں کو پڑھتے ہوئے یوگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فیکٹ چیک

اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول (نیچے انگریزی میں دیکھیں) میں ڈالا اور اس کے کی فرمس نکالے۔ ان اسکرین شاٹس کو ہم  نے گوگل رورس امیج  پر سرچ کیا تو ہمارے ہاتھ ایک ویڈیو لگا جسے وزیر اعظم کے ویری فائیڈ ہینڈل سے اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو 17 مئی 2015 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
INVID 

اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا، ’’17 مئی 2015 کو منگولیا میں آرٹ آف لیونگ کی جانب سے متعقد کی گئی یوگا تقریب میں وزیر اعظم مودی ‘‘۔

ہم نے مزید جانکاری کے لئے آرٹ آف لیونگ کی ترجمان لکشمی مرلی سے بات کی جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ویڈیو منگولیا میں آرٹ آف لیونگ کے ذریعہ منتعقد کی گئی ایک تقریب کا ہے نہ کہ جاپان کا۔

اس پوسٹ کو ’دا ہندوتو ڈاٹ کام‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک پیج کے ذریعہ پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس پیج کو 21,128 لوگ فالو کرتے ہیں۔
thehindutva.com

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو جاپان کا نہیں، بلکہ منگولیا کا ہے۔ 17 مئی 2015 کو منگولیا کے الان بٹار میں آرٹ آف لیونگ کے ذریعہ منعقد کی گئی ایک یوگ تقریب کے ویڈیو کو جاپان کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts