X
X

فیکٹ چیک: سونامی کا یہ ویڈیو جاپان میں آئے حالیہ زلزلہ کے بعد کا نہیں، پرانا ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2011 کا جاپان میں آئی سونامی کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو جاپان میں حالیہ روز آئے زلزلہ کے حوالے سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 4, 2024 at 04:50 PM
  • Updated: Jan 4, 2024 at 06:09 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں زبردست سونامی کو آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سمندر میں چل رہے جہاز بھی اس سونامی کی زد میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ جاپان میں حالیہ روز آئے زلزلہ سے منسلک ویڈیو ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2011 کا جاپان میں آئی سونامی کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو جاپان میں حالیہ روز آئے زلزلہ کے حوالے سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جاپان میں شدید نوعیت کا زلزلہ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے فی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو اسوسیئٹ پریس کے یوٹیوب چینل پر 14 مارچ 2011 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’جمعہ کے روز سونامی کی لہر جاپانی قصبے میاکو میں ٹکرائی‘‘۔

یہ ویڈیو ہمیں اے بی سی نیوز کے یوٹویب چینل پر بھی مارچ 2011 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’مایاکو شہر میں زلزلہ آنے کے بعد سنامی کا منظر‘‘۔

حالیہ خبروں کے مطابق 1 جنوری 2024 کو وسطی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ جاپانی جیولوجیکل سروے کے مطابق، جاپان میں زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے جاپان کے صحافی ڈاکٹر ڈاز سے رابطہ کیا اور انہوں نے تصدیق یتے ہوئے بتایا کہ یہ سنامی کا منظر حالیہ زلزلہ کے بعد کا نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک گروپ کی سوشل اسکینگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ گروپ کے 50 ممبرز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2011 کا جاپان میں آئی سونامی کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو جاپان میں حالیہ روز آئے زلزلہ کے حوالے سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : جاپان میں شدید نوعیت کا زلزلہ
  • Claimed By : Apna Sargodha-اپنا ھے
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later