فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو اسرائیل پر ہوئے ایرانی حملہ کا نہیں، ماسکو کا پرانا ویڈیو گمراہ کن حوالےے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا اسرائیل اور ایران کے درمیان چل رہی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو جولائی 2023 کا اس وقت روس کی دار الحکومت ماسکو میں حملہ ہوا تھا۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کسی اور مسئلے سے متعلق کئی پرانی وائرل ہو رہی ہیں۔ اس کڑی میں مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک عمارت پر زور دار دھماکہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو اسرائیل پر ایران کے حملے کی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا اسرائیل اور ایران کے درمیان چل رہے تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو جولائی 2023 کا اس وقت روس کی دار الحکومت ماسکو میں حملہ ہوا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ 400میزائل سے ایرانی میزائل آئرن ڈوم کو فیل کر کے اسرائیل میں تباہی مچاتے ہوئے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اس ویڈیو کا اسکرین گریب ایک ایکس پوسٹ میں ملا۔ یہاں مذکورہ وائرل ویڈیو کو ماسکو کا بتایا ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پرتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو بی بی سی کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر میں ملا۔ یہاں خبر کو 31 جولائی 2023 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ وہیں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ ویڈیو روس کی دار الحکومت ماسکو میں ہوئے حملہ کی ہے۔

وہیں این بی سی نیوز کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئے اس ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، روس کی دار الحکومت ماسکو میں یوکرین کی جانب سے ڈرون سے کئے گئے حملہ کا بتایا گیا۔ وہیں خبر میں دی گئی مزید معلومات کے مطابق، مذکورہ حملہ میں عمارت کو بےحد نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے اسرائیل کے فیکٹ چیکر اوریا بار میر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو اسرائیل کا نہیں ہے۔

اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا اسرائیل اور ایران کے درمیان چل رہی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو جولائی 2023 کا اس وقت روس کی دار الحکومت ماسکو میں حملہ ہوا تھا۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts