فیکٹ چیک: حزب اللہ کے اسرائیلی ملٹری فیکٹری میں حملہ کے حوالے سے وائرل ہو رہا ویڈیو پرانا اور فلسطین کا ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو فروری 2024 کا فلسطین کی ایک فیکٹری میں لگی آگ کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو پھیلایا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک عمارت میں آگ لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اس ویڈیو کا تعلق حزب اللہ کے اسرائیلی ملٹری بیس میں کئے گئے حملے سے ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو فروری 2024 کا فلسطین کی ایک فیکٹری میں لگی آگ کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے وئے لکھا، ’’اللہ اکبر ۔۔۔۔ان حزب اللہ ھم الغالبون تل ابیب۔ حزب اللہ نے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر راکٹ مار کر اسلحہ انڈسٹری کو تباہ کر دیا۔ مردہ باد اسرائیل مردہ باد امریکہ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ فوٹو ایک ویری فائڈ ایکس ہینڈل پر 28 فروری 2024 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے تصویر کو ٹائم ٹول کی مدد سے سرچ کیا۔ ہمیں ‘حبرون ڈیلی نیوز‘ نام کے فیس بک پیج پر بھی یہ تصویر 27 فروری کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ فلسطین کے حبرون میں واقع رائل فیکٹری میں لگی آگ کی تصویر ہے۔

اسی موقع کی ویڈیو بھی ہمیں ایک فیس بک پیج پر فروری کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہ حبرون (فلسطین کے شہر) میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آگزنی کا ہے۔

فلسطین کی نیوز ویب سائٹ ’الفجر ٹی وی‘ کے ویری فائڈ فیس بک ہینڈل پر بھی یہ تصویر فروری 2024 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ ویڈیو حبرون کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کا ہے۔

الفجر ٹی وی کی ویب سائٹ پر اس آگزنی سے متعلق دی گئی معلومات میں بتایا گیا کہ، ’حبرون میں رائل پلاسٹک انڈسٹریز فیکٹری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ وہیں سول ڈیفنس اور حبرون میونسپلٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کے درجنوں فائر انجن اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وہیں اکتوبر 2024 کی خبروں کے مطابق، بیچ حزب اللہ نے اسرائیلی کی ملٹری فیکٹری کو نشکانہ بناتے ہوئے حملہ کیا تھا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتا ہے۔

وائرل پوسٹ میں کئے جا رہے دعوی سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے دینک جاگرن میں بین الاقوامی معاملات کو کوور کرنے والے سینئر صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کو شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، موجودہ جنگ کے دوران حزب اللہ نے اسرائیل کی ملٹری بیس میں حملہ کیا ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو فروری 2024 کا فلسطین کی ایک فیکٹری میں لگی آگ کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو پھیلایا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts