فیکٹ چیک: عمران خان کا پاکستان چھوڑے جانے کا فرضی دعوی ہوا پھر سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی نے بھی کی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں چل رہی سیاسی ہلچل کے درمیان متعدد گمراہ کن اور فرضی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی ضمن میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعدد ویڈیو کوشیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑ کر آسٹریلیا جانے کافیصلہ کیا ہے۔ اس سےقبل بھی یہ فرضی دعوی وائرل ہو چکا ہے۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی نے بھی کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’عمران خان ملک چھوڑ کر آسٹریلیا جانے کا فیصلہ کرلیا،کپتان نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا اور یہ جاننے کی کہ کیا عمران خان نے ایسا کوئی بیان دیا ہے۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ ہم نے عمران خان کے ٹویٹر اور فیس بک پیج کو بھی اسکین کیا اور وہاں بھی ہمیں ایسا کوئی اعلان نہیں ملا۔

وائرل پوسٹ کے ساتھ تین ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس میں کی پڑتال ہم نے ایک ایک کر کے کی۔

پہلا ویڈیو

سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو پی ٹی وی نیوز کے یوٹیوب چینل پر 15 مارچ 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہ ویڈیو تب کا ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ اور یہ خطاب انہیں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ایک کنوشن کے دوران دیا تھا‘۔

جیو نیوز کی ویب سائٹ پر 15 مارچ 2022 کو اسی معاملہ سے متعلق خبر ملی۔ اس کنونشن میں بھی کہیں ہمیں عمران خان کے پاکستان چھوڑنے سے متعلق کوئی بیان نہیں ملا۔

دوسرا ویڈیو

وائرل کیا جا رہا دوسرا ویڈیو ہمیں اے آر وائی کے یوٹیوب چنل پر 28 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ اسی معاملہ سے متعلق خبر کے مطابق،’پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز ان کی پارٹی کے قانون سازوں کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کے امکان کو مسترد کردیا، ان اطلاعات کے درمیان کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے اسے اجتماعی طور پر استعفیٰ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا ہے‘۔

تیسرا ویڈیو

وائرل ویڈیو ہمیں پہلی مئی 2022 کو اے آر وائی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق،’’عمران خان نے

پاکستان کے صحافی عادل علی نے وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ابھی وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور پروفائل پر اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی نے بھی کی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts