X
X

فیکٹ چیک: یہ تصویر مغربی بنگال کی نہیں، بنگلہ دیش کی ہے

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 30, 2019 at 05:08 AM
  • Updated: May 13, 2019 at 11:37 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سڑک پر بہت سے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جیسے مین روڈ کے ٹریفک کو روک کر لوگ نماز ادا کر رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ’’مسكرائیے آپ مغربی بنگال میں ہیں!‘‘ ہم نے اپنی تفتیش میں پایا کہ یہ تصویر مغربی بنگال کی نہیں، بلکہ بنگلہ دیش کی ہے۔

پڑتال

اپنی تفتیش کو انجام دینے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اسے ریورس امیج میں سرچ کیا۔ پہلے ہی پیج پر ہمیں کئی لنکس ملے۔ ان میں سے ایک لنک کو کھولنے پر ہمیں پتہ چلا کہ یہ تصویر پہلی بار 16 فروری 2019 کو پوسٹ کی گئی تھی۔ اس پوسٹ کو شم شریف الزمان (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نامی شخص نے بنگلہ دیش کی دارالحکومت ڈھاکہ میں کلک کیا تھا۔
@shmshorifuzzaman

اس امیج کو سب پہلی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نیچورل بنگلہ دیش (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نامی اکاؤنٹ کے ذریعہ شیئر کیا گیا تھا۔ اس پیج کے 74000 فالوورز ہیں۔
Natural Bangladesh © 🇧🇩 🌴🌳🍀 @naturalbangladesh

اس تصویر کو کھینچنے والے فوٹوگرافر ایم ڈی سونجو (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ہیں۔

اس پوسٹ کو شیو شنکر اپادھيائے: آچاریہ: نامی ایک فیس بک پیج کی طرف سے شیئر کیا گیا تھا۔

نتیجہ: ہم نے اپنی تفتیش میں پایا کہ شیئر کی جا رہی تصویر مغربی بنگال کی نہیں، بلکہ بنگلہ دیش کی ہے۔


مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later