X
X

فیکٹ چیک: ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز کی تصویر کو کیا جا رہا فرضی کہانی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ اس تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ کچھ سال پہلے کھینچی گئی اس تصویر میں نظر آرہی خاتون ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز ہیں اور یہ تصویر 1969 میں امریکہ میں ہوئی خاتون تحریک کا ایک منظر کے ری کیئشن کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی پوری طرح سے فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 16, 2022 at 03:01 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بھیڑ کے بیچ میں زیر جامہ ہاتھ میں ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ اٹلی کی مشہور گلوکارہ جوليا مارکين نے 1955 میں اپنے زیر جامہ کو ہاتھ میں لے کر بھیڑ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ اسے خرینا چاہیں گے۔ اس پوسٹ کے ساتھ مکمل لمبی کہانی لکھی گئی ہے جسے آسے نیچے کے پیرہ گراف میں پڑھ سکتے ہیں۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ اس تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ کچھ سال پہلے کھینچی گئی اس تصویر میں نظر آرہی خاتون ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز ہیں اور یہ تصویر 1969 میں امریکہ میں ہوئی خاتون تحریک کا ایک منظر کے ری کیئشن کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی بالکل فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’” بات تو پرانی ہے مگر ہے کمال ” اٹلی کی مشہور گلوکارہ {جوليا مارکين} نے 1955 میں شہر کے چوراھے پر کھڑی ھو کر اپنے سینے سے بریزر نکالا اور لوگوں سے مخاطب ھو کر بولی ، “کتنے کا لوگے” ؟ لوگوں نے 90 ہزار ڈالر تک کی بولی لگا دی وہ ہنس کر بولی آپ لوگ کتنے بیوقوف ھو جو اپنی جنسی خواہش کے لیے معمولی کپڑے پر اتنے پیسے خرچ کرنے پر تیار ھو .” مگر کسی ایک غریب کا پیٹ آپ لوگوں سے نہیں بھر سکتا مجھے آپ لوگوں کی انسانیت پہ سخت شرمندگی اور افسوس ھے . (نوٹ) ايسی پوسٹ سے شرم مت کریں کیونکہ آجکل قوم کے اکثر لوگوں کا یہی حال ھے. اگر کسی کو پوسٹ بری لگی ہو تو ایڈوانس معذرت پر ہمارے معاشرے کی اجکل یہی حقیقت ہے۔۔۔۔ پارٹیاں نہیی سوچ بدلو تب جاکے قوم بنو گے‘۔

وائرل پوسٹ کو ہوبہو لکھا گیا ہے، اس پوسٹ کے آرکائیوو ورژن کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔سرچ میں پہلے ہی آپشن میں ہمیں ہارپرس بازار ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر اس تصویر اور دیگر دو تصاویر سے متعلق ایک آرٹیکل ملا۔ 20 نومبر 2020 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ہم نے پچھلی صدی میں منحرف سرگرمی کے تین لمحوں پر نظرثانی کی،۔ وہیں تصویر کے نیچے لکھا ہوا نظر آیا۔ ’کیٹی ہومز نے مظاہرین کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا‘۔ دی گئی تفصیل کے مطابق، ’اداکارہ کیٹی ہومز نے انقلابی خاتون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ پوز دیا تھا۔ انقلابی خاتون کی جانب سے یہ پوز 1969 میں امریکہ کے سن فرینسسکو میں ہوئے خاتون کی تحریک کی آزادی کے دوران اسی طرح اپنی زیر جامہ نکال کر مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ جس خاتون کی تصویر کو کیٹی ہولز میں نے ری کریئٹ کیا ہے اس تصویر کو بھی خبر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اور تصویر کے ساتھ ہمیں گیٹی امیجز کا کریڈٹ ملا۔ مکمل آرٹیکل یہاں دیکھیں۔

مزید سرچ کئے جانے پر تصویر ہمیں گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’مظاہرین، شیلی ڈریک نے سان فرانسسکو کے ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے باہر برا مخالف مظاہرے کے دوران اپنا بریزئیر ہٹا دیا‘۔ قابل غور ہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز نے اسی تصویر کو ری کریئٹ کیا ہے۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر زوئی گروس مین نام کے انسٹاگرام پروفائل پر بھی ملی۔ تصویر کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے مطابق، ’@ہارپرس بازار کے ساتھ میرے آرٹیکل کی ایک اور تصویر جو تاریخ کے مشہور لمحات کو دکھاتی ہے۔ اور اس تصویر کے لئے مجھے باصلاحیت اداکارہ کیٹی ہومز کے ساتھ 1969 میں ہوئی تحریک خاتون میں اتحتجاج کرنے والی خاتون کو خرج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ اس پوسٹ کو 20 دسمبر 2018 کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی بی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق کیٹی ہومز 43 سالہ امریکی اداکارہ ہیں۔ یعنی وائرل پوسٹ میں اس تصویر سے متعلق جو بھی دعوی کئے جا رہے ہیں وہ سب فرضی ہیں۔

تصدیق کے لئے ہم نے انٹرٹیمینٹ کو کوور کرنے والے صحافی پراگ چھاپےکر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں ایک آرٹیکل کا لنک بھیجا جس میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر امریکی اداکارہ کیٹی ہومز کی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف محمد بن قاسم کو 450 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ اس تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ کچھ سال پہلے کھینچی گئی اس تصویر میں نظر آرہی خاتون ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز ہیں اور یہ تصویر 1969 میں امریکہ میں ہوئی خاتون تحریک کا ایک منظر کے ری کیئشن کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی پوری طرح سے فرضی ہے۔

  • Claim Review : اٹلی کی مشہور گلوکارہ {جوليا مارکين} نے 1955 میں شہر کے چوراھے پر کھڑی ھو کر اپنے سینے سے بریزر نکالا اور لوگوں سے مخاطب ھو کر بولی ،
  • Claimed By : محمد بن قاسم
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later