وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ خانہ کعبہ میں برف باری کا یہ ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ بارش کی ویڈیو میں ایسا فلٹر استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ برف باری کے طور پر نظر آرہی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اس سال کچھ جگہوں پر ریکارڈ توڑ برف باری ہو رہی ہے اور اسی سلسلے میں مکہ مکرمہ کی مسجد حرام کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں لوگوں کو کعبہ شریف کے آس پاس دیکھا جا سکتا ہے اور مبینہ طور پر برف باری ہو رہی ہے۔ لوگ ویڈیو کو کعبہ پر برف باری کو حقیقی سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ خانہ کعبہ میں برف باری کا یہ ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ بارش کی ویڈیو میں ایسا فلٹر استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ برف باری کے طور پر نظر آرہی ہے۔
فیس بک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’مکہ مکرمہ برفباری سبحان اللہ ،یا اللہ تیری قدرت تمام بھائی شئیر کریں‘۔
پوسٹ کا آکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، ہم نے سب سے پہلے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں خلیج ٹائمز کی ایک خبر ملی جس کی تاریخ 1 جنوری 2023 تھی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، “مکہ کی گرینڈ مسجد میں شدید برف باری کا ایک ویڈیو کلپ حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔ تاہم سعودی عرب کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو فرضی ہے۔
یکم جنوری 2023 کو اسی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے، ‘حرمین شریفین’ کے تصدیق شدہ ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا، “قومی موسمیاتی مرکز نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ مکہ کی مسجد الحرام میں برف باری کا منظر بتاتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ویڈیو فرضی ہے۔
حرمین شریفین کی ویب سائٹ پر بھی اس کیس سے متعلق خبریں ملیں۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، “سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے یہ کہہ کر پھیلایا جا رہا ہے کہ حرم میں برف باری ہو رہی ہے، جب کہ دونوں مقدس مساجد میں برف باری نہیں ہوتی ہے۔ بارش کی ویڈیو میں فلٹرز کا استعمال کیا گیا ہے جسے لوگ برفباری سمجھ رہے ہیں۔
ویڈیو کی تصدیق کے لیے ہم نے سعودی عرب کے الوطن میں مقیم ایک سینئر صحافی سعود حافظ سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا، “ویڈیو فرضی ہے، اس میں ایک سفید فلٹر لگایا گیا ہے تاکہ بارش برف باری کی طرح دکھائی دے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اگر کوئی ایسی افواہ پھیلاتا ہے تو اسے جرمانہ اور جیل ہو سکتی ہے۔
جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہمیں پتہ چلا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ خانہ کعبہ میں برف باری کا یہ ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ بارش کی ویڈیو میں ایسا فلٹر استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ برف باری کے طور پر نظر آرہی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں