X
X

فیکٹ چیک: تباہ کن روسی ٹینک کے ویڈیو کو کیا جا رہا اسرائلیی ٹینک کے حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2022 کا یوکرین کے ذریعہ تباہ کئے گئے روسی ٹینک کاہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ اسرائیل- حماس جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 29, 2023 at 02:05 PM
  • Updated: Nov 29, 2023 at 02:16 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر فرضی پوسٹ کا وائرل ہونا جاری ہے۔ اسی کڑی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ٹینک کو تباہ کن حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ اسرائیلی ٹینک میرکافا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2022 کا یوکرین کے ذریعہ تباہ کئے گئے روسی ٹینک کاہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ اسرائیل- حماس جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’خدائی نصرت کا مظاھرہ!!! یہ پڑا ہوا 16 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے تیار کردہ دنیا کا نمبر1 بم پروف۔۔۔ میرکافا ٹینک۔۔ہے حماس کے جانبازوں کا کہنا ہے ہم نے غزہ میں بدر واحد کی طرح خدائی نصرت اترتی دیکھی ہے… ہم نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ معمولی راکٹوں سے سینکڑوں ۔۔میرکافا ٹینک۔۔۔ اور بکتر بند گاڑیا‌ں تباہ کر دیں ۔۔۔جن کے بارے میں اسرائیل کا دعوی تھا کہ ان پر بم اثر نہیں کر سکتا۔۔۔ اسرائیلی ہتھیاروں اور اسلحے کا یہ بڑا نقصان اسرائیل کو 16 سال پیچھے لے گیا فللہ الحمد والشکر‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو یوکرین کے ذریعہ چلائے جانے والے یوٹیوب چینل ’آبزروٹیل‘ پر 7 اپریل 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو روسی ٹینک ٹی -90 کے تباہ ہونے کا ہے جسے یوکرین مسلح افواج کے جوانوں نے تباہ کر دیا ہے۔

مزید سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو یوکرین ملٹری نام کے یوٹیوب چینل پر بھی 11 اپریل 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق یہ یوکرین کے ذریعہ تباہ کئے گئے روسی ٹی-90 ٹینک کا ویڈیو ہے۔

اسی بنیاد پر سرچ کئے جانے پر ہمیں اس معاملہ سے متعلق خبر یوکرین کی نیوز ویب سائٹ پر بھی مئی 2022 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی تفصیلی معلومات کے مطابق، ’’یوکرین کی مسلح افواج کے 28 ویں علیحدہ میکانائزڈ بریگیڈ نے ایک جدید روسی ٹی-90اے ٹینک کو تباہ کر دیا‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

خبروں کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے دوران حماس نے اسرائیل کے میرکافا ایم کے 4 کو نشانہ بناتے ہوئے اسے تباہ کر دیا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسرائل کے دا وسیل کے فیکٹ چیکر اوریا بر میر سے رابطہ کیا اور انہوں نےہمیں بتایا کہ حماس نے اسرائیلی ٹینک میرکافا کو اکتوبر میں تباہ کیا تھا، حالاںکہ یہ اس کا ویڈیو نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2022 کا یوکرین کے ذریعہ تباہ کئے گئے روسی ٹینک کاہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ اسرائیل- حماس جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : یہ اسرائیلی ٹینک میرکافا ہے۔
  • Claimed By : Ali Haider
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later