X
X

فیکٹ چیک: دیواروں پر قندہ قرآنی آیات کا ویڈیو مصر کے اسلامی ثقافتی سنٹر کا ہے، ازبیکستان کے متعلق دعوی گمراہ کن ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو مصر کے قائرہ میں بنے اسلامی ثقافی سنٹر کا ہے جہاں کی دیواروں پر قرآن کی آیات لکھی گئیں ہیں۔ اس ویڈیو کا ازبیکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 20, 2023 at 12:47 PM
  • Updated: Aug 1, 2023 at 11:32 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کی دیواروں پر قرآن کی آیات لکھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ وائرل ویڈیو ازبیکستان کے شہر بخارا کا ہے اور یہ وہیں کی مسجد ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو مصر کے قائرہ میں بنے اسلامی ثقافی سنٹر کا ہے جہاں کی دیواروں پر قرآن کی آیات لکھی گئیں ہیں۔ اس ویڈیو کا ازبیکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔

کیا ہےوائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ازبیکستان کے شہر بخارا میں دنیا کا واحد قرآنی مصحف جو دیواراوں میں کندہ ہے۔ 30 پاروں کے لئے 30 الگ الگ کمرے۔ جن کی دیواروں پر خوبصورت خط نسخ میں قرآن کرین کندہ کیا گیا ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں یہ ویڈیو ایکسٹرا نیوز نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’مصر کا دنیا کے لیے تحفہ.. صدر السیسی نے مصر کے اسلامی ثقافتی مرکز میں قرآن پاک ہاؤس کا معائنہ کیا‘‘۔

اسی بنیاد پر مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو قائرہ کے نیوز ویب سائٹ کے ویری فائڈ ویٹویب چینل پر ملا۔ یہاں ویڈیوکو 23 مارچ 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ دی گئی تفصیل کے مطابق، ’’صدر السیسی نے نئے انتظامی دارالحکومت میں مصر کے اسلامی ثقافتی مرکز میں دار القرآن کا معائنہ کیا‘‘۔

قائرہ 24 کی ویب سائٹ پر 23 مارچ 2023 کو دی گئی معلومات کے مطابق، ’’صدر جمہوریہ عبدالفتاح السیسی نے آج جمعرات کو مصر کے اسلامی ثقافتی مرکز میں، نئے انتظامی دارالحکومت میں، وزراء اور برادر عرب وفود کے ایک گروپ کی موجودگی میں ایوان نوبل قرآن کا معائنہ کیا۔ جمہوریہ کے صدر کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اسامہ الازہری نے مصر کے اسلامک کلچرل سنٹر میں ایوانِ نوبل قرآن کا جائزہ لیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ قرآن پاک کے کچھ حصے مکمل طور پر کندہ ہیں۔ گھر کی دیواریں، کیونکہ ہر کمرے میں قرآن کا ایک حصہ شامل ہے‘‘۔

مصر کے اسلامک ثقاتی سنٹر کے دار القرآن سے متعلق تمام معلومات الوطن نیوز ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہے۔

معاملہ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے مصر کے فیکٹ چیکر محمد صدام سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو قائرہ میں حالیہ بنے اسلامک ثقافتی سنٹر کا ہے۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو مصر کے قائرہ میں بنے اسلامی ثقافی سنٹر کا ہے جہاں کی دیواروں پر قرآن کی آیات لکھی گئیں ہیں۔ اس ویڈیو کا ازبیکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔

  • Claim Review : ازبیکستان کے شہر بخارا میں دنیا کا واحد قرآنی مصحف جو دیواراوں میں کندہ ہے۔
  • Claimed By : Fb User: Abdul Lateef Khan
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later