فیکٹ چیک: کراچی کے ویڈیو کو کیا جا رہا کشمیریوں پر ہندوستانی فوج کے ظلم کا بتاتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو کراچی کا ہے جہاں کی موبائل رینجرس نے بائیک سے بھاگ رہے ملزم شخص کو پکڑا تھا۔ ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی(وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بائیک سوار کو فوجیوں سے بھری گاڑی ٹکر مارتی ہے اور بعد میں شخص کو پیٹتے ہوئے گاڑی میں بیٹھا لیا جاتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ہندوستان کے کشمیر کا ہے جہاں کی فوج نے پہلے بائیک سوار کو ٹکر ماری اور پھر اس پر تشدد کیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو کراچی کا ہے جہاں کی موبائل رینجرس نے بائیک سے بھاگ رہے ملزم شخص کو پکڑا تھا۔ ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ پاکستان کا شدید احتجاج‘۔

متعدد صارفین مذکورہ ویڈیو کو اس دعوی کے ساتھ بھی وائرل کر رہے ہیں کہ، ’کراچی میں ٹریفک ہجوم کے دوران ایک شہری کی بائیک سے رینجرز کی گاڑی ٹکرا گئ لیکن رینجر غلطی ماننے کے باوجود شہری پر تشدد کرتے رہے واہ کیا بادشاہت ہے وردی والے خود کو زمین کے خدا تصور کرتے ہیں ‏غلطی بھی اپنی اور پکڑ کر مارنے بھی اگلے کو لگ گئے، ملاحظہ کیجیے رینجرز پاکستان‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو بول نیوز کی خبر میں 10 فروری 2023 کو شائع ہوا ملا۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’‏کراچی کے علاقے پاک کالونی سگنل پر رینجرز موبائل کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ واقعہ آج 10فروری کی صبح 11 بجے پیش آیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینجرز موبائل سے ٹکر کے بعد موٹر سائیکل سوارگرگیا، تین رینجرز اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے بعد رینجرزاہلکار موٹر سائیکل سوار کو موبائل میں بٹھا کرلے گئے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم دوران چیکنگ رینجرز اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا، رینجرز کی گاڑی نے پیچھا کر کے موٹر سائیکل سوار ملزم کو ٹکر مار کر گرایا، گرفتار ملزم منشیات فروش ہے‘۔

ویڈیو کا اسکرین شاٹ ہمیں اے آر وائے کی ویب سائٹ پر بھی 10 فروری کو شائع ہوئی خبر میں ملا۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’مبینہ منشیات بیچنے کے شبے میں شہری کو رینجرز کی جانب سے ناکے پر روکا گیا ملزم رکنے کے بجائے بھاگ نکلا۔ رینجرز موبائل نے ملزم کو ٹکر مار کر گرایا اور اسے حراست میں لے لیا‘۔

تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے نیوز 92 کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’یہ ویڈیو کراچی ہے اور یہ معاملہ تب پیش آیا جب ریجنرز ایک ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔

ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو کراچی کا ہے جہاں کی موبائل رینجرس نے بائیک سے بھاگ رہے ملزم شخص کو پکڑا تھا۔ ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts