X
X

فیکٹ چیک: انڈین اینفلوئنسر کے ویڈیو کو کیا جا رہا پاکستان کے وزیر دفاع کی بیٹی کا بتاتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ڈانس کرتی نظر آرہی خاتون بھارت سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اینفلوئنسر ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 12, 2024 at 01:44 PM
  • Updated: Sep 12, 2024 at 06:37 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک بھارتی اینفلوئنسر کی ویڈیو کو پاکستانی صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک خاتون کو پارٹی میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ خاتون پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیٹی ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ڈانس کرتی نظر آرہی خاتون بھارت سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اینفلوئنسر ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’‏خواجہ آصف کی بیٹی شراب پی کے ڈانس کلب میں ڈانس کر رہی ہے، منظرےعام پے لانا ہمارا کام ریٹویٹ کرنا آپکا کام، شاباش کرتےجاؤ اسکی ماں بہن ایک‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے الگ- الگ کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ورشا راؤ آفشیئل نام کے ایک ویری فائڈ انسٹاگرام ہینڈل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں پر اس ویڈیو کو 5 اپریل 2023 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔

ورشا راؤ آفیشئل نام کے اس ہینڈل پر دئے گئے بایو کے مطابق، وہ مسز انڈیا یونیورس 2019 رہ چکی ہے۔

ورشا راؤ کے فیس بک پیج پر دی گئی معلومات کے مطابق، ان کا تعلق راجستھان کے ادے پور سے ہے اور وہ ممبئی میں رہتی ہیں۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آرہی خاتون پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیٹی نہیں ہیں۔

وائرل ویڈیو ہم نے ورشا راو کے ساتھ بھی ای میل کے ذریعہ شیئر کیا ہے، ان کا جواب آتے ہی خبر کو اپڈیٹ کیا جائےگا۔

اے آر وائی کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف کے خاندان سے متعلق معلومات پڑھی جا سکتی ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان چلایا جاتا ہے۔ وہیں اس پیج کے پانچ ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ڈانس کرتی نظر آرہی خاتون بھارت سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اینفلوئنسر ہیں۔

  • Claim Review : یہ خاتون پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیٹی ہیں۔
  • Claimed By : FB User- Umair Ahmad
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later