وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کا قطر میں ہو رہے فیفا ورلڈ کپ 2022 سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ویڈیو 2018 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ فیفا ورلڈ کے حوالے گمرا کن وڈیو اور تصاویر کا وائرل ہونا جاری ہے۔ اسی کڑی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ لوگوں کو ایک بس پر انڈے مارتے ہوئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی ویڈیو کو اس دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہےکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ہارنے کے بعد جب برازیل ٹیم نے وطن واپسی کی تو ان کا استقبال کچھ اس طرح کیا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کا قطر میں ہو رہے فیفا ورلڈ کپ 2022 سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ویڈیو 2018 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’برازیلی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
خبروں کے مطابق، ’جمعہ 9 دسمبر کو کروشیا کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کے بعد برازیل فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو گیا ہے۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا، ویڈیو میں نظر آرہی ہرے رنگ کی بس پر کاٹاریننس لکھا ہوا نظر آیا۔ اپن سرچ کئے جانے پر ہم نے پایا کہ کیٹاریننس برازیل کی ایک ریاست کا نام ہے۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئےہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور نہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر 27 مارچ 2018 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں کچھ لوگوں نے سیاحوں سے بھری بس پر انڈے پھینکے۔
مزید سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو بس کے اندر کے اینگل سے ایک نیوز ویب سائٹ پر بھی ملا۔ 27 مارچ 2018 کو اپلوڈ ہوئی خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں کچھ لوگ قافلہ بسوں پر انڈوں کی بارش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ خبر میں دی گئی مزید معلومات کے مطابق برازیل کے سابق صدر لولا کے قافلہ پر مظاہرین نے یہ حملہ کیا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے برازیل کی اسپورٹس صحافی گیبریلا نکولسکو سے ٹویٹر کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’یہ ویڈیو پرانا ہے اور اس کا برازیل کی قومی ٹیم یا کسی فٹ بال ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو کچھ “مظاہروں” کا حصہ ہے جو برازیل میں مظاہرین کی طرف سے انتخابات کے سلسلے میں طویل عرصے سے جاری تھے‘۔
گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک گروپ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس گروپ کو پاکستان کے اسلام آباد سے چلایا جاتا ہے اور اس کے پانچ لاکھ سے زیادہ ممبرز ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کا قطر میں ہو رہے فیفا ورلڈ کپ 2022 سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ویڈیو 2018 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں