فیکٹ چیک: بچے کو بچانے کے اس ویڈیو کا نہیں ہے لیبیا میں آئے سیلاب سے تعلق، فلسطین کا ہے معاملہ
- By: Umam Noor
- Published: Sep 20, 2023 at 05:09 PM
- Updated: Sep 20, 2023 at 06:01 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ٹیم ایک بچے کو ریسکیو کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ لیبیا میں آئے سیلاب کے بعد کا ویڈیو ہے جہاں راحت و بچاؤ کی ٹیم نے بچے کو جیسی ہی بچایا اس نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو فلسطین کا ہے۔ اس ویڈیو کا لیبیا سیلاب سے کوئی تعلق نہیں۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’درنہ میں ملبے تلے سے بچے کو نکالتے ہوئے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا، ویڈیو میں ہمیں ایک ریسکیو ٹیم کی ٹی شرٹ پر ’نابلس فائر‘ انگریزی میں لکھا ہوا نظر آیا۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور گوگل پر ’نابلس‘ سرچ کیا، سرچ کئے جانے پر ہمیں معلومات ہوا کہ نابلس فلسطین کے مغربی کنارے کا ایک شہر ہے۔ مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں اسی نام کا ایک فیس بک اکاؤنٹ ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ فلسطین کے شہر نابلس کے فائر ڈپارٹمینٹ کا ہے۔
اسی کاؤنٹ کی سوشل اسکیننگ میں ہمیں وائرل ویڈیو 13 ستمبع 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’نابلس میں القدس اسٹریٹ پر ایک 8 میٹر گہرے جذب چیمبر کے اندر سے نابلس میونسپلٹی کے فائر فائٹرز کے ذریعہ بچائے جانے کے بعد ایک بچے نے کہا، میں زندہ میں زندہ ہوں‘‘۔
خبروں کے مطابق، ’لیبیا میں آئے خوفناک سیلاب سے اب تک 11,300 لوگوں کی موت ہو چکی ہےاور تقریبا دس ہزار ابھی بھی گمشدہ ہیں۔ وہیں راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے اور لوگوں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مکل خبر یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
لیبیا میں آئے زلزلہ سے متعلق وائرل ہو رہی گمراہ کن تصاویر اور ویڈیو کے بارے میں ہم سے بات کرتے ہوئے لیبیا کے صحافی عزیز الھاشی نے بتایا کہ، یہاں حالات کافی کشیدہ ہیں، حالاںکہ اس گمراہ کن تصاویر اتنی وائرل نہیں ہیں۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 28 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتےہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو فلسطین کے شہر نابلس کا ہے۔ اس ویڈیو کا لیبیا میں آئے سیلاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- Claim Review : لیبیا میں آئے سیلاب کے بعد کا ویڈیو ہے جہاں راحت و بچاؤ کی ٹیم نے بچے کو جیسی ہی بچایا اس نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
- Claimed By : FB Page: NLC NEWs
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔