وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی کا اس وقت کا ہے جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں نے پاکستان حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے چینی ڈمی طیارے کو جلا دیا تھا۔ اسی موقع کے ویڈیو کو اصل حادثہ سے جوڑتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک طیارے کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ پاکستان کے میانوالی میں فضائیہ کے اڈے پر ہوئے حملہ کی یہ فوٹیج ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی کا اس وقت کا ہے جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں نے پاکستان حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے چینی ڈمی طیارے کو جلا دیا تھا۔ اسی موقع کے ویڈیو کو اصل حادثہ سے جوڑتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’متعدد ‘خودکش بمباروں’ کا میانوالی میں پاک فضائیہ کے اڈے پر حملہ؛ اطلاعات کے مطابق 40 طیاروں کو نقصان پہنچا” لیکن کچھ مقامی دعوے کے مطابق 5 طیارے بشمول 3 پی اے ایف کے طیاروں اور 1 ٹرینر طیارے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ 3 حملہ آور مارے گئے۔ آپریشن ابھی بھی جاری ہے…. میانوالی پی اے ایف بیس میں چینی اثاثوں کی بھی کافی موجودگی ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ 4 نومبر کی خبروں کے مطابق پاکستان فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ پاک فوج نے ہفتہ کی صبح پاکستانی فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں نو دہشت گرد مارے گئے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئےہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ہندوستان ٹائمس کے یوٹیوب چینل پر 10 مئی 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کےمطابق، ’’پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں نے پنجاب کے شہر میانوالی میں آرمی بیس کے باہر دھاوا بول دیا اور ڈمی طیارے کو آگ لگا دی۔
یہی ویڈیو ہمیں ٹائمس ناؤ کے یوٹیوب چینل پر بھی مئی کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق عمران خان کے حامیوں نے ان کی گرفتاری کے بعد کئی جگہ مظاہرہ کئے اور اسی بیچ شہر میانوالی میں کچھ حامیوں نے ڈمی طیارے کو آگے کے حوالے کر دیا‘۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ گزشتہ روز میانوالی ایئر بیس میں حملہ ہوا تھا جس کے بعد ملٹری نے نو دہشت گردوں کو مار گرایا
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی کا اس وقت کا ہے جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں نے پاکستان حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے چینی ڈمی طیارے کو جلا دیا تھا۔ اسی موقع کے ویڈیو کو اصل حادثہ سے جوڑتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں