فیکٹ چیک: اسرائیلی ٹینکر کے تباہ ہونے کا نہیں ہے یہ ویڈیو، 2013 کا معاملہ، حالیہ جنگ سے جوڑتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2013 کا ملک شام کے حمص شہر کا ہے۔ وائرل ویڈیو کا اسرائیل- حماس جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ٹینکر کو تباہ ہوتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اس اسرائیلی ٹینکر کو حماس نے حالیہ جنگ کےدوران تباہ کر دیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2013 کا ملک شام کے حمص شہر کا ہے۔ وائرل ویڈیو کا اسرائیل- حماس جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’’ *اسرائیل ٹینک کے بیرل میں مجاھدین نے ہاتھ سے گرینیڈ پھینک کر پُورا ٹینک تباہ کردیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سےپہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 3 پریل 2013 کو ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ملک شام کے شہر حمص کا ہے۔

اسی بنیاد پر سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ العربیہ کے یوٹیوب چینل پر 3 اپریل 2013 کو اپلوڈ ہوا ملا، یہاں ویڈیو سے متعلق معلومات کے مطابق یہ معاملہ شام کے حمص میں پیش آیا ہے۔

اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے نیوز سرچ کیا اور ہمیں اسی معاملہ سے متعلق ایک نیوز ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی خبر ملی۔ یہاں دی گئی خبر کے مطابق، ’’ باغی نے ٹی72 ٹینک کے سلنڈر میں بم رکھ کر بشار کی افواج کے ایک ٹینک کو اڑا دیا جس سے ٹینک کا برج اڑ گیا اور شعلے بھڑک اٹھے۔ مکمل خبر یہاں پڑی جا سکتی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسرائل کے دا وسیل کے فیکٹ چیکر اوریا بر میر سے رابطہ کیا اور انہوں نےہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو اسرائیل کا نہیں ہے۔

فرضی پوسٹ کوشیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2013 کا ملک شام کے حمص شہر کا ہے۔ وائرل ویڈیو کا اسرائیل- حماس جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts