فیکٹ چیک: فرانس کے ناہیل مرزوق کے جنازہ کا نہیں ہے یہ ویڈیو، دعوی گمراہ کن ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کا ناہیل مرزوق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک 2019 کا ویڈیو ہے جہاں فرانس کے دمتری زمی نام کے شخص کے جنازہ میں ان بائیک سواروں نے اس کچھ اس آکر شرکت کی تھی۔

نئی دہلی(وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے لوگوں کو بائیک پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی ہیں کہے فرینس کے پولیس اہلکاروں نے جس لڑکے کو مبینہ طور سے گولی سے مارا یہ اسی کے جنازہ کا ویڈیو ہے، جہاں ان بایئک سواروں نے شرکت کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کا ناہیل مرزوق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک 2019 کا ویڈیو ہے جہاں فرانس کے دمتری زمی نام کے شخص کے جنازہ میں ان بائیک سواروں نے اس کچھ اس آکر شرکت کی تھی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو 2 جولائی کو شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا، ’جنازة المرحوم نائل‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹویب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 10 اپریل 2019 کواپلوڈ کیا گیا ہے اور دی گئی معلومات کے مطابق،’’دمتری زمی کے آخری رسومات کی ادائیگی۔ بائیکرس بھی ہوئے شامل‘‘۔

اسی معاملہ سے متعلق خبر ہمیں فرانس کی نیوز ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ ہوئی ملی، یہاں دی گئی معلومات کے اپریل 2019 میں گولی لگنے کے سبب دمتری زمی نام کے شخص کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد جگہ جگہ مظاہرے بھی ہوئے تھے اور ہزاروں نے لوگوں نے جنازہ میں شرکت کیا تھا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل ویڈیو ہم نے فرانس کی آئی ایف سی این سگنیٹری کے لاآبزرور کے سہ بانی الیکزینڈر کیپروب سے رابطہ کیا اور انہوں نے ویڈیو کی تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سال 2019 کے ایک دیگر معاملہ کا ویڈیو ہے، اس کا ناہیل کے جنازہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خبروں کے مطابق، ’’فرانس میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ عرب نژاد فرانسیسی لڑکے کی ہلاکت پر پورے فرانس میں پرتشدد مظاہرے بھڑک اٹھے ہیں، متعلق خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کے 12 ہزار فالوورز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کا ناہیل مرزوق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک 2019 کا ویڈیو ہے جہاں فرانس کے دمتری زمی نام کے شخص کے جنازہ میں ان بائیک سواروں نے اس کچھ اس آکر شرکت کی تھی۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts