فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو اسرایئل پر حماس کے حملہ کا نہیں، ویڈیو گیم کا حصہ ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کسی اصل منظر کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو ایک ملٹری گیم کا شارٹ ہے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو کا حماس- اسرائیل جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Nov 6, 2023 at 04:46 PM
- Updated: Nov 6, 2023 at 05:03 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ٹینکر کے قریب دھماکہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیںکہ یہ منظر حماس کا اسرائیل پر حملہ کئے جانے کے دوران کا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کسی اصل منظر کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو ایک ملٹری گیم کا شارٹ ہے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو کا حماس- اسرائیل جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کی تباہی کا منظر‘’۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریم کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو گیمس نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر یہ ویڈیو 7 دسمبر 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق یہ،’’ اسکویڈ: ریڈ رائسنگ اسٹار کا ٹریلر‘ ہے۔ اسی ویڈیو سے متعلق یہاں دی گئی تفصیل کے مطابق یہ یہ اسکواڈ نام کے ویڈیو گیم کا ملٹری گیم ہے۔
اسکویڈ کے یوٹیوب چینل پر بھی اس ویڈیو گیم کے ٹریلر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں بھی دی گئی تفصیل کے مطابق یہ ملٹری گیم کا اپڈیٹ ٹریلر ہے۔
مزید سرچ کرتے ہوئے ہمیں یہ پتہ چلا کہ اسکویڈ 4.0 ریڈ اسٹار رائسنگ ایک ملٹی پلیئر ملٹری گیم ہے۔ اس سے جڑی معلومات یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے اب تک تقریبا دس ہزار لوگوں کی جانیں برحق ہو چکی ہیں۔ ہے۔ حالاںکہ اسی بیچ سوشل میڈیا پر کئی فرضی اور گمراہ کن خبریں بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ اس تنازعہ سے متعلق وائرل دعووں کی فیکٹ چیک رپورٹس یہاں وشواس نیوز کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے سینئر ویڈیو ایڈیٹر آشیش جین سے رابطہ کیا اور انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی اصل منظر نہیں، بلکہ خود سے تیا کردہ ویڈیو ہے۔
جھوٹے دعووں کے ساتھ وائرل کلپ کو شیئر کرنے والے صارف کے فیس بک پروفائل سے اسرائیل-حماس سے متعلق کئی ویڈیو کلپس شیئر کیے گئے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کسی اصل منظر کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو ایک ملٹری گیم کا شارٹ ہے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو کا حماس- اسرائیل جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- Claim Review : یہ منظر حماس کا اسرائیل پر حملہ کئے جانے کے دوران کا ہے۔
- Claimed By : FB User: Asim Abbas Bhatti
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔