فیکٹ چیک: ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں فلسطین کا پرچم لہراتے نظر آرہا شخص رونالڈو نہیں بلکہ مراکش کے فٹبالر ہیں

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ فیفا ورلپ کپ کے مدان میں فلسطین کا پرچم رونالڈو نے نہیں لہرایا، مراکش کے فٹبالر جواد الیمق کا ویڈیو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں قطر میں ہوئے فیفا ورلڈ کے اسٹیڈئم میں ایک شخص کو فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا ہے کہ یہ شخص پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں اور انہوں نے فلسطین کے حمایت کرتے ہوئے پرچم کو لہرایا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ فیفا ورلپ کپ کے مدان میں فلسطین کا پرچم رونالڈو نے نہیں لہرایا، مراکش کے فٹبالر جواد الیمق کا ویڈیو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے،’ پرتگال کے سپر اسٹار کھلاڑیرونالڈو کا قطر میں جاریفیفا ورلڈکپ میں میچجیتنے کے بعد اہل فلسطین سے اظہار یکجہتیکے طور پر فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے فلسطین کی تحریک آزادی میںنہ صرف اپنا حصہ ڈالا بلکہ دنیا کو بھی یہ پیغام دیا کہ یہودی ناجائز قابض ہیں فلسطین پر‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا، ویڈیو ہمیں ٹک ٹک پر شیئر ہوا ملا، جس کا کیپشن ہمیں گوگل پیج پر ہی دکھا۔ کیپشن میں لکھا تھا، ’مراکر کے فٹبالر جواد الياميق نے فیفا ورلپ کے اسٹیڈئم میں فلسطین کا پرچم لہرایا‘۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو شروع کیا اور سرچ میں ہمیں 4 ٹی وی نیوز چینل کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو 2 دسمرب 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’مراکش کے کھلاڑی جواد الياميق نے فلسطینی پرچم لہرایا‘۔

یہی ویڈیو ہمیں مڈل ایسٹ آئی کے یوٹیوب چینل پر بھی 2 دسمبر 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی ملومات کے مطابق، ’مراکش کے کھلاڑی جواد الیمق اپنی ٹیم کی کینیڈا کے خلاف جیت اور عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فلسطینی پرچم کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔

این وائے ٹائمس کی ویب سائٹ پر اسی معاملہ سے متعلق خبر ملی جہاں وائرل ویڈیو کے ہی کلوزپ منظر کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق،’ مراکش کے جواد ال یامق اپنی ٹیم کے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد فلسطینی پرچم کے ساتھ‘۔

سی این این کی ویب سائٹ پر 7 دسمبر کو شائع ہوئے آرٹیکل میں بتایا گیا کہ، ’مراکش کے کھلاڑیوں نے فیفا ورلپ کے ایک میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد میدان میں فلسطینی پرچم لہرایا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب مراکش کے کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے بعد فلسطینی پرچم بلند کیا ہے۔ مراکش کے کھلاڑی جواد الیمق نے گزشتہ ہفتے کینیڈا کے خلاف اپنے ملک کی 2-1 سے فتح کا جشن مناتے ہوئے فلسطینی پرچم بلند کیا تھا۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں اسپورٹس کو کوور کرنے والے سینئر صحافی ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نہیں ہیں۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو پانچ ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ فیفا ورلپ کپ کے مدان میں فلسطین کا پرچم رونالڈو نے نہیں لہرایا، مراکش کے فٹبالر جواد الیمق کا ویڈیو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts