فیکٹ چیک: ڈاکٹر کو پیٹنے کا معاملہ روس میں آیا تھا پیش، معاملہ کا نہیں ہے حجاب ہٹانے سے کوئی تعلق

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اسپین کا نہیں بلکہ روس کے سائبریا کا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کی پٹائی اسلئے ہوئی تھی کیوں کہ اس نے حجاب پہنے خاتون کے جلد کی تعریف کی تھی۔ حجاب ہٹانے سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں حجاب پہنے خاتون کے ساتھ میں نظر آرہا شخص ایک ڈاکٹر کو پیٹتا ہے۔ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اسپین میں ایک معاملہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکٹر نے جب خاتون سے حجاب ہٹانے کے لئے کہا تو اس کے شوہر نے ڈاکٹر کے ساتھ تشدد کیا۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اسپین کا نہیں بلکہ روس کے سائبریا کا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کی پٹائی اسلئے ہوئی تھی کیوں کہ اس نے حجاب پہنے خاتون کے جلد کی تعریف کی تھی۔ حجاب ہٹانے سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اسپین سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مقامی ڈاکٹر پر ایک بنیاد پرست تارکین وطن شوہر نے صرف اپنی بیوی کو طبی معائنے کے لیے حجاب اتارنے کے لیے کہنے پر حملہ کیا۔‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ریئر فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر 24 ستمبر2021 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں ملا۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’یہ معاملہ روس کے سائبیریا میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون اور اس کا شوہر ڈرموٹالجسٹ کے پاس گئے اور ڈاکٹر نے خاتون کی جلد کی تعریف کی اسی بات سے ناراض ہو کر شخص نے ڈاکٹر کی پٹائی کر دی‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

ڈیلی اسٹار کو ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر بھی اسی ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’حجاب پہننے والی مسلمان خاتون نے اپنے شوہر بقرالدین عظیموف کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر ولادیمیر زھرنوکلیف نے اس کی جلد کو “خوبصورت” کہا ہے۔ اور اسی کے بعد اس کے شوہر نے ڈاکٹر پر تشدد کیا۔ خبر میں ہمیں کہیں بھی حجاب کو ہٹانے جیسی کوئی معلومات نہیں ملی۔

آر ٹی کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ، ’ڈاکٹر ولادیمیر زھرنوکلیف کے مطابق، اس نے عورت سے صرف اپنی کہنیوں، پیٹ اور کمر کو دکھانے کے لیے کہا اور اسے کپڑے اتارنے کو نہیں کہا۔ معائنہ مکمل ہونے کے بعد، اس نے تشویش کا کوئی سبب نہیں پایا اور کہا، “جلد خوبصورت’’ ہے۔ اس خبر میں بھی ہمیں کہیں حجاب اینگل نطر نہیں آیا۔

اس ویڈیو کو اسپین کے حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے اسلئے ہم نےاسپین کےآئی ایف سی این سرٹیفائڈ فیکٹ چیک ویب سائٹ مالڈیٹا ڈاٹ ای ایس کے فیکٹ چیکر ڈیوڈ فرنانڈیز سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ ڈیوڈ نے ہمیں ای میل پر تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو اسپین کا نیہں بلکہ روس کا 2021 کا ہے

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنےوالے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 4.7 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اسپین کا نہیں بلکہ روس کے سائبریا کا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کی پٹائی اسلئے ہوئی تھی کیوں کہ اس نے حجاب پہنے خاتون کے جلد کی تعریف کی تھی۔ حجاب ہٹانے سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts