فیکٹ چیک: گلوکار عرفان مکی کے حج پر گائے نغمے کو مائکل جیکسن کے گانے کے حوالے سے کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ گانا مائکل جیکسن نے نہیں گایا۔ پاکستانی-کینڈیئن گلوکار عرفان نے یہ گایا ہے۔ اور اس گانے کے ساتھ مائیک جیکسن اور سعودی عرب سے متعلق جو دعوی کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سعودی عرب میں چل رہے حج کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک انگریزی نغمہ وائرل ہو رہا ہے، جو اسلامی ہے اور حج سے متعلق ہے۔ اس نغمہ میں حج، حجر اسود، کعبہ شریف کی دیوار اور حج کے ارکان کا ذکر ہے۔ وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ نغمہ مائیکل جیسن نے اپنے انتقل سے پہلے گایا تھا اور اسے سعودی عرب حکومت نے اب خرید کر لانچ کیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ نغمہ مائکل جیکسن نے نہیں گایا۔ پاکستانی-کینڈیئن گلوکار عرفان نے گایا اور لکھا ہے۔ اور اس نغمے کے ساتھ مائیک جیکسن اور سعودی عرب سے متعلق جو دعوی کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مائیکل جیکسن کا آخری گانا! اب کاپی رائٹ سعودی عرب نے خریدا ہے اور حج کے بارے میں جاری کیا ہے ذرا سنیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو میں لکھے نغمہ کے بول کو گوگل پر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایک ویب سائٹ پر مکمل لریکس ملے اور یہاں دی گئی معلومات کے مطابق اس نغمہ کا نام ’ویٹنگ فار دی کال‘ ہے اور اسے گلوکار عرفان مکی نے گایا ہے۔

اپنی پڑتال کو ہم نے اسی بنیاد پر آگے بڑھایا اور ہمیں اویکنگن میوزیک کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر یہی نغمہ عرفان مکی کی جانب سے گایا ہوا ملا، جسے 29 جولائی 2012 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق اس نغمہ کو عرفان مکی اور بارہ کھریگی نےلکھا ہے۔

تمام ویب سائٹ اور چینل پر اس نغمے کے گلوکار عرفان مکی کو ہی بتایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق عرفان پاکستانی نژاد کینیڈین ہیں۔ اور انہوں نے ویٹنگ فار دی کال ’آئی بلیو‘ ایلبن جے تحت گایا اور لکھا تھا۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا سعودی عرب حکومت سے مائیک جیکسن کے ’ویٹنگ فار دی کال‘ نام کے کسی گانے پر کوئی معاہدہ ہوا تھا، نیوز سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔۔

وائرل دعوی سے متعلق ہم نے انٹرنیمنٹ کو کوور کرنے والے صحافیہ سمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں کہ مائیک جیکسن سےمتعلق یہ دعوی فرضی ہے۔

وائرل پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق سریلنکا سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ گانا مائکل جیکسن نے نہیں گایا۔ پاکستانی-کینڈیئن گلوکار عرفان نے یہ گایا ہے۔ اور اس گانے کے ساتھ مائیک جیکسن اور سعودی عرب سے متعلق جو دعوی کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts