وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ترکیہ میں صدراتی الیکشن کے ابھی نتائج نہیں آئے ہیں۔ پہلے مرحلہ کے نتائج 14 مئی کو آئے ہیں جس میں اردوغان نے 49.5 ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلہ کے نتائج 28 مئی کو آنے ہیں۔ 28 مئی کے نتائج کے بعد ہی فتح کا پتہ چلےگا۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ترکیہ میں ہوئے صدراتی الیکشن کی ووٹنگ کے بعد سے سوشل میڈیا پر موجود متعدد صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ترکیہ کے اس الیکنش میں طیب اردوغان نے فتح حاصل کر لی ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر سے ترکیہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ ترکیہ میں صدراتی الیکشن کے ابھی نتائج نہیں آئے ہیں۔ پہلے مرحلہ کے نتائج 14 مئی کو آئے ہیں جس میں اردوغان نے 49.5 ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلہ کے نتائج 28 مئی کو آنے ہیں۔ 28 مئی کے نتائج کے بعد ہی فتح کا پتہ چلےگا۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتےہوئے لکھا، ’’ رجب طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب ہو گئے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے اوپن سرچ کیا، ترکی کی نیوز ویب سائٹ ڈیلی صباح پر شائع خبر کے مطابق، ’’ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اپوزیش کے صدارتی امیدوار کا رن آف یا دوسرے مرحلے میں مقابلہ کریں گے۔ یہ اعلان پیر کے روز ترکی کی سپریم الیکشن کونسل نے کیا۔ اتوار کو ہونے والے پہلے مرحلے میں اردوغان 49.51 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے رہے۔ اگرچہ انھیں اپنے بڑے حریف کمال قلیچداراوغلو پر واضح برتری حاصل ہے، جنھوں نے 44.88 فیصد ووٹ حاصل کیے، مگر فتح کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کا 50 فیصد سے زیادہ حاصل کرنا لازمی تھا‘‘۔
الجزیرہ کی ویب اسئٹ پر شائع ہوئی خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق اردگان نے اتوار کو ہونے والے صدارتی ووٹوں کا 49.5 فیصد حاصل کیا، ان کے اہم حریف کلیک دار اوغلو کو 44.89 فیصد ووٹ ملے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی یاسین اکگل سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ، ’’ابھی ایک مرحلہ کے نتائج آئے ہیں جبکہ دوسرے اور مرحلہ کے نتائج 28 کو آئیں گے اور تبھی صدر کا انتخاب ہوگا۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ترکیہ میں صدراتی الیکشن کے ابھی نتائج نہیں آئے ہیں۔ پہلے مرحلہ کے نتائج 14 مئی کو آئے ہیں جس میں اردوغان نے 49.5 ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلہ کے نتائج 28 مئی کو آنے ہیں۔ 28 مئی کے نتائج کے بعد ہی فتح کا پتہ چلےگا۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں