فیکٹ چیک: پرنس چارلز نے بنجمن نیتنیاہو کو ’دہشت گرد’ بتاتے ہوئے نہیں کیا تصویر کی نقاب کشائی، وائرل ویڈیو ایڈیٹڈ ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اس ویڈیو میں نیتنیاہو نہیں تھے۔ پورے پورٹریٹ کو بدل دیا گیا ہے۔ اصل پورٹریٹ میں پرنس چارلز کی تصویر تھی اور اس میں کچھ بھی لکھا ہوا نہیں تھا۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب پرنس چارلز نے نے دی کورونیشن کے بعد اپنی پہلی مکمل آفیشیئل تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔ تصویر کو ایڈٹڈ کر کے فرضی دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Oct 28, 2024 at 05:36 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں پنس چارلز کو مبینہ طور پر اسریئل کے وزیر اعظم بنجم نیتنیاہو کو پورٹریٹ پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔ وہیں اس پورٹریڈ میں ’دہشت گرد‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہےہیں کہ یوروپ نے بنجمن نیتنیاہو کو ’دہشت گرد’ قرار دیتے ہوئے ان کے پورٹریٹ کو ریلیز کیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اس ویڈیو میں نیتنیاہو نہیں تھے۔ پورے پورٹریٹ کو بدل دیا گیا ہے۔ اصل پورٹریٹ میں پرنس چارلز کی تصویر تھی اور اس میں کچھ بھی لکھا ہوا نہیں تھا۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب پرنس چارلز نے نے دی کورونیشن کے بعد اپنی پہلی مکمل آفیشیئل تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔ تصویر کو ایڈٹڈ کر کے فرضی دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یورپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا۔ اس کے ایک بڑے پوسٹر کی گزشتہ روز نقاب کشائی کی گئی۔* *دنیا بھر میں وائرل کریں۔۔۔اسکو ساری دنیا میں وائرل کرنا اب ہم سب کی ذمّہ داری ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ’دی رائل فیملی چینل‘ کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر ملا۔ یہاں ویڈیو میں پرنس چارلز کو اپنے پوسٹر کے نقاب کشائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دی رائل فیملی چینل کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر دئے گئے اصل ویڈیو کو وائرل ویڈیو کے فریمس کو دیکھنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اصل ویڈیو میں تبدیلی کی گئی ہے۔
اصل ویڈیو پرنس چارلز کے پورٹریٹ کو دیکھا سکتا ہے۔ اس کو ایڈٹ کر کے بنجمن نیتنیاہو کی تصویر اور اس میں یہ سب لکھا گیا ہے۔ یہاں صاف طور پر اصل اور فرضی کے درمیان فرق کو دیکھا جا سکتا ہے۔
پرنس چارلز کے اسی پورٹریٹ سے متعلق بی بی سی کی 14 مئی 2024 کی خبر کے مطابق، ’بادشاہ چارلس تین کی تاجپوشی کے بعد پہلی سرکاری پینٹ شدہ تصویر کی نقاب کشائی بکنگھم پیلس میں کی گئی۔ یہ پورٹریٹ تقریباً 8 فٹ 6 انچ بائے 6 فٹ 6 انچ ہے، جسے جوناتھن ییو کی ذریعہ تیار کیا گیا ہے‘‘۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھ دینک جاگرن میں بین الاقوامی معاملات کو کوور کرنے والے سینئر صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل ویڈیو ایڈیڈٹ ہے۔ پرنس چارلز نے بنجنم نیتنیاہو کو لے کر ایسے کسی بھی پوسٹر کی نقاب کشائی نہیں کی ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اس ویڈیو میں نیتنیاہو نہیں تھے۔ پورے پورٹریٹ کو بدل دیا گیا ہے۔ اصل پورٹریٹ میں پرنس چارلز کی تصویر تھی اور اس میں کچھ بھی لکھا ہوا نہیں تھا۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب پرنس چارلز نے نے دی کورونیشن کے بعد اپنی پہلی مکمل آفیشیئل تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔ تصویر کو ایڈٹڈ کر کے فرضی دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : یوروپ نے بنجمن نیتنیاہو کو ’دہشت گرد’ قرار دیتے ہوئے ان کے پورٹریٹ کو ریلیز کیا ہے۔
- Claimed By : FB User- Muhmmad Irfan
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔