فیکٹ چیک: میاں خلیفہ نے نہیں دیا پاکستان کی شاہ لطیف یونیورسٹی میں لیکچر، تصویر آکسفورڈ کی ہے

وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ میاں خلیفہ نے پاکستان کی شاہ لطیف یونیورسٹی میں کوئی لیکچر نہیں دیا۔ وائرل ہونے والی تصویر آکسفورڈ یونین کی ہے جب وہ گزشتہ ماہ ایک ٹاک شو کے لیے پہنچی تھیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ میاں خلیفہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے پیچھے کئی کتابیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے عبدالشاہ لطیف یونیورسٹی، خیرپور، سندھ میں لیکچر دیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ میاں خلیفہ کی یہ تصویر آکسفورڈ یونین کی ہے جب وہ پچھلے مہینے ایک ٹاک سیشن کے لیے پہنچی تھیں۔ سندھ سے بی بی سی کے صحافی نے بھی تصدیق کی کہ میاں خلیفہ نے شاہ لطیف یونیورسٹی میں کوئی لیکچر نہیں دیا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک فیس بک صارف نے لکھا، “میاں خلیفہ کو پاکستان کی شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا‘‘۔

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

گوگل لینز پر وائرل تصویر کو تلاش کرنے پر یہ تصویر ڈیلی سٹار ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر 5 مئی 2023 کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔ یہاں دی گئی خبروں کے مطابق، “لبنان میں پیدا ہونے والی 30 سالہ میاں خلیفہ آکسفورڈ یونین میں ایک ٹاک سیشن کے لیے پہنچی تھیں۔ تاہم کچھ لوگ اس پر ٹرول کر رہے ہیں۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے خلیفہ نے خود اسے آکسفورڈ یونین میں منعقدہ ٹاک سیشن کی بتایا ہے۔

اس ٹاک سیشن کے کلپس آکسفورڈ یونین کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

خبروں کی تلاش میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی، جس سے اس بات کی تصدیق ہو کہ میاں خلیفہ کو پاکستان کی شاہ لطیف یونیورسٹی میں مدعو کیا گیا ہے۔ اگر ایسی کوئی خبر ہوتی تو نیوز ویب سائٹ پر ضرور موجود ہوتی۔

ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، شاہ لطیف یونیورسٹی، خیرپور کے فیس بک پیج پر بہت سے گیسٹس کی تصاویر ملیں۔ تاہم ان میں بھی میاں خلیفہ کی کوئی تصویر نہیں ملی۔

تصدیق کے لیے ہم نے سندھ سے بی بی سی کے صحافی ریاض سہیل سے رابطہ کیا، انہوں نے بتایا کہ میاں خلیفہ نے شاہ لطیف یونیورسٹی میں کوئی لیکچر نہیں دیا۔ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہمیں پتہ چلا کہ اس صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ میاں خلیفہ نے پاکستان کی شاہ لطیف یونیورسٹی میں کوئی لیکچر نہیں دیا۔ وائرل ہونے والی تصویر آکسفورڈ یونین کی ہے جب وہ گزشتہ ماہ ایک ٹاک شو کے لیے پہنچی تھیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts