وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اور ان ویڈیو میں وہ خود کے ملک چھوڑنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیتے ہیں۔ وائرل دعوی فرضی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعدد ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں جس میں انہیں حظاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے اچانک پریس کانفرین طلب کر پاکستان کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اور ان ویڈیو میں وہ خود کے ملک چھوڑنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیتے ہیں۔ وائرل دعوی فرضی ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عمران خان نے اچانک پریس کانفرنس طلب کر کے پاکستان چھوڑ نے کا اعلان کر دیا قوم اور پریشان‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
الگ الگ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا۔
پہلا ویڈیو
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا، ویڈیو میں لکھا ہے، ’وزیر اعظم عمران خان کا کنونشن سے خطاب”۔ قابل غور ہے کہ اپریل 2022 میں عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ اس ویڈیو میں عمران خان میں کہیں بھی ہمیں عمران خان پاکستان چھوڑنے جیسا کوئی بیان دیتے ہوئے نطر نہیں آرہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ہمیں پی ٹی آئی کا لوگو نظر آیا۔ ہم یوٹیوب پر پی ٹی آئے کے آفیشئل یوٹیوب چینل پر پہنچے، اور وہاں ہمیں اس خطاب کا پورا ویڈیو ملا۔ یہ ویڈیو تب کا ہے جب وہ پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ اور یہ خطاب انہیں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ایک کنوشن کے دوران دیا تھا۔ یہاں اس ویڈیو کو 15 مارچ 2022 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔
اس کنوشن سے متعلق خبر ہمیں جیو نیوز کی ویب سائٹ پر بھی 15 مارچ 2022 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں کہیں بھی ہمیں عمران خان کے پاکستان چھوڑنے سے متعلق کوئی بیان نہیں ملا۔
دوسرا ویڈیو
گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو کے یوٹیوب چینل پر 28 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔
اسی معاملہ سے متعلق دی گئی خبر کے مطابق،’پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز ان کی پارٹی کے قانون سازوں کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کے امکان کو مسترد کردیا، ان اطلاعات کے درمیان کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے اسے اجتماعی طور پر استعفیٰ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا ہے‘۔
جیو نیوز کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر بھی عمران خان کا یہ ویڈیو ہمیں 28 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔
اب تک کی پڑتال سے یہ تو صاف تھا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو پرانا ہے اور اس میں بھی عمران خان نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ حالاںکہ اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا عمران خان نے حال فی الحال ایسا کوئی اعلان کیا ہے۔ نیوز سرچ میں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے کنٹینٹ پروڈیوسر عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے جیسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے یہ بالکل غلط دعوی ہے‘۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 5 جنوری 2023 کو بنایا گیا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اور ان ویڈیو میں وہ خود کے ملک چھوڑنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیتے ہیں۔ وائرل دعوی فرضی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں