X
X

فیکٹ چیک: پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کا نہیں ہوا انتقال، خبریں فرضی ہیں

  • By: Umam Noor
  • Published: May 4, 2023 at 05:31 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کا انتقال 3 مئی 2023 کو ہو گیا ہے۔ وشواس نیوز نےااپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ آصف زراداری کا انتقال نہیں ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فرضی خبر کے ساتھ جیو نیوز کی ہینڈلائن کے ویڈیو میں بھی آصف زرداری کے انقتال سے متعلق کوئی خبر نہیں دی گئی ہے۔ وائرل کی جا رہی پوسٹ مکمل طور پر فرضی ہے

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’صبح 5 بجے کی ہیڈلائنز – 3 مئی 2023انا للہ وانا آلہ راجعون آصف علی زرداری وفات پا گئے # جیو نیوز #ہیڈ لائنس‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیدکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا، سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اگر ایسی کوئی بھی خبر سچ ہوتی تو خبروں میں ضرور موجود ہوتی۔ حالاںکہ وائرل پوسٹ کے مطابق مبینہ طور پرانتقال تین مئی کو ہوا ہے۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے آصف زرداری کی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈلس کو اسکین کیا، ٹویٹر پر ہمیں 3 مئی 2023 کو ایک کیا ہوا ایک ملا، ٹویٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری کا آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام‘‘۔

وائرل پوسٹ کے ساتھ جیو نیوز ہینڈلائنس کا ایک 18 مینٹ کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جا رہا ہے، ہم نے ویڈیو کو جیو نیوز کے یوٹیوب پیج پر تلاش کیا اور ہمیں 28 اپریل 2023 کو سبح 6 کی ہیڈ لائنس میں یہی ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو میں متعدد خبروں کے بارے میں بتایا گیا ہے، حالاںکہ کسی میں بھی آصف زرداری کے انتقال سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے۔

آصف زراداری کے بیٹے اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی سطح کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے گووا پہنچے ہیں۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ آصف زرداری کے انقتال کی خبریں فرضی ہیں۔ یہ پوری طرح سے غلط خبر ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اور اس پروفائل سے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔

  • Claim Review : آصف علی زرداری کا انتقال 3 مئی 2023 کو ہو گیا ہے۔
  • Claimed By : Amazing Videos
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later