فیکٹ چیک: پاکستان پر دئے گئے پی ایم مودی کے پرانے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ کیا جا رہا وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وزیر اعظم مودی کا پاکستان پر دئے گئے بیان کا یہ ویڈیو سال 2019 کا ہے۔ پرانے ویڈیو پاکستان کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 28, 2023 at 04:09 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ، ’ہم نے پاکستان کی ساری ہیکڑی نکال دی، کٹورا لے کر دنیا بھر میں گھومنے کے لئے میں نے مجبور کر دیا‘۔ پاکستان میں چل رہے معاشی بحران سے اس ویڈیو کو جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے اور عمران خان کے حامی اس ویڈیو کو حال ہی کا سمجھتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وزیر اعظم مودی کا پاکستان پر دئے گئے بیان کا یہ ویڈیو سال 2019 کا ہے۔ پرانے ویڈیو پاکستان کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’رجیم چینج کے سہولت کاروسنو انڈیا کا مودی پاکستان کے بارے میں کیا کہہ رہا ہے؟ اگر غیرت نام کی کوئی چیز تم میں نہیں تو شرم تو کرو؟پاکستان کے لوگو: اس لئے اپنے اس ملک کو بچانے کا واحد راستہ عمران خان کے سنگ حقیقی آزادی ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں دینک جاگرن کے یوٹیوب چینل پر یہ ویڈیو ملا۔ یہاں ویڈیو دس روز قبل اپلوڈ کیا گیا اور ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’پاکستان میں چل رہے معاشی بحران کے درمیان پاکستان میں وزیر اعظم مودی کا تین سال پرانا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے‘۔ یہاں پی ایم مودی کے ویڈیو فوٹیج میں ہمیں 21 اپریل 2019 لکھا ہوا نظر آیا۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوٹویب چینل پر بھی یہ ویڈیو 21 اپریل 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں پی ایم مودی کے مکمل خطاب کو دیکھا جا سکتا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ راجستھان کے برمر کا ہے۔
دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر 21 اپریل 2019 کو اسی بیان سے متعلق شائع ہوئی خبر ملی۔ خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے قومی معاملات کو کوور کرنے والے دینک جاگرن کے سینئر صحافی آشیتوش جھا سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس وقت پاکستان میں چل رہے معاشی بحران کے درمیان پی ایم مودی نے یہ بیان نہیں دیا۔ ویڈیو پرانا ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس پروفائل عمران خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وزیر اعظم مودی کا پاکستان پر دئے گئے بیان کا یہ ویڈیو سال 2019 کا ہے۔ پرانے ویڈیو پاکستان کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : پاکستان پر دیا گیا مودی کا حالیہ ویڈیو
- Claimed By : Siraj Larr
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔