X
X

فیکٹ چیک: ذاکر نائیک کو عمران خان کا فوٹو فریم دئے جانے کا دعوی فرضی، تصویر ایڈیٹڈ ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ذاکر نائیک کو عمران خان کا فوٹو فریم نہیں دیا تھا۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 8, 2024 at 04:11 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اپنے بھڑکاؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے تنازعات میں رہنے والے مسلم مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک گزشتہ روز پاکستان دورہ پر پہنچے اور اسی کے بعد سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فامز پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں پاکستان کے سیاست داں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل تصویر میں مولانا فضل الرحمان ڈاکٹر ذاکر نائیک کو مبینہ طور پر تحفہ میں عمران خان کی تصویر والا فریم دیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر کو اصل سمجھ کر کئی صارفین اسے پھیلا رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ذاکر نائیک کو عمران خان کا فوٹو فریم نہیں دیا تھا۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مولانا تیرے جانثار بے شمار بے شمار‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل فوٹو کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر ایک فیس بک صارف کی جانب سے شیئر ہوئی ملی۔ یہاں اصل تصویر میں عمران خان کی تصویر والا فریم نظر نہیں آیا۔

اصل تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ فوٹو ذاکر نائیک کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر 1 اکتوبر 2024 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں بھی اصل تصویر میں عمران خان کا فوٹو فریم نظر نہیں آیا۔

وائرل اور اصل تصویر کے درمیان یہاں فرق کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے نیوز چینل آج ٹی وی کی یکم اکتوبر کی خبر کے مطابق، ’ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی‘۔ اس خبر میں ہمیں کہیں بھی عمران خان کے فوٹو فریم کا تحفہ دینے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل کی جا رہی فوٹو ایڈیٹڈ ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ذاکر نائیک کو عمران خان کا فوٹو فریم نہیں دیا تھا۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

  • Claim Review : ذاکر نائیک کو عمران خان کا فوٹو فریم دیا گیا۔
  • Claimed By : FB User- Kashif Chaudhry
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later