فیکٹ چیک: کورونا ویکسین میں چپ ہونے کا دعوی کر رہے مذہبی رہنما پاکستانی ہیں، ہندوستانی نہیں

ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ ویڈیو میں دکھ رہے شخص کوئی ہندوستانی مولوی نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے اسلامک اسکالر کوکب نورانی کا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ہو رہا ہے، جس میں ایک شخص کورونا ویکسین میں چپ ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اس ویکسین سے انسان کو کنٹرول کیا جائےگا۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس شخص کو ہندوستان کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔

ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے مذہبی رہنما کوکب نورانی کا ہے۔

کیا ہو رہا ہے وائرل؟

وائرل ویڈیو میں اس شخص کو بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’’یہ جو ویکسین بنانی ہے، اس کی دوا، انجیکشن بنانا ہے۔ اس میں وہ ایسی چیز ڈالنا چاہ رہے ہیں کہ آپ کا مزاج قابو کر پائیں۔ آپ کے مزاج پر قابو پا لیں گے۔ وہ جو چاہیں گے وہی آپ سوچیں گے، جو آپ چاہیں گے نہیں سوچ پائیں گے۔ اس میں وہ ایک چپ ڈالنا چاہ رہے ہیں بہت چھوٹی سی۔ وہ لگانا لازمی کر دیں گے‘‘۔

پوسٹ کے ڈسکرپشن میں لکھا ہے، ’یہ ہیں ہندوسان کے ’منا بھائی ویکسین اسکالر‘ کا اسلامک ورژن، کہتے ہیں ویکسین میں چپ لگی ہے، سب کا مزاج قابو کر لیں گے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے اس ویڈیو کے ان ویڈ ٹول کی مدد سے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ اس جانچ میں ہماے ہاتھ 2جون 2020 کو شائع ’اردو ڈاٹ سیاست ڈاٹ پی کے‘ کی ایک خبر لگی۔ اردو ڈاٹ سیاست ڈاٹ پی کے ایک پاکستانی نیوز ویب سائٹ ہے۔ خبر میں یہ وائرل ویڈیو ایمبیڈیڈ تھا۔ یہاں اس شخص کی شناخت پاکستان کے مذہبی رہنما کوکب نورانی کے طور پر بتائی گئی تھی۔ خبر کے مطابق، کوکب نورانی نے کراچی کی ایک مسجد میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہی تھیں۔

ہمیں اس ہمیں ویڈیو کا بڑا ورژن 29 مئی 2020 کو یوٹیوب چینل ’اسلامک لیکچرس آفیشیئل‘ پر بھی اپلوڈیڈ ملا۔ یہاں بھی اس شخص کی شناخت پاکستانی اسکالر کوکب نورانی ہی بتائی گئی تھی۔

اس موضوع پر مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے دہلی ریاست کے جنرل سیکریٹری ضغیر احمد سے بات کی۔ انہوں نے بتایا، ’’یہ اسکلامک اسکالر کوکب نورانی ہیں۔ وہ ہندوستانی نہیں، پاکستانی ہیں‘‘۔

اس پوسٹ کو ’آسمانی کتاب‘ نام کے فیس بک پیج کے ذریعہ شیئر کیا تھا۔ اس پیج کے کل 38,744 فالوورس ہیں۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ ویڈیو میں دکھ رہے شخص کوئی ہندوستانی مولوی نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے اسلامک اسکالر کوکب نورانی کا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts