X
X

فیکٹ چیک: پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کا نہیں ہوا کار ایکسیڈنٹ، وائرل دعوی غلط ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ بابر اعظم کا حال فی الحال کوئی بھی کار ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 5, 2023 at 04:02 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیپٹن بابر اعظم سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ بابر اعظم کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی ہے اور ان کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ بابر اعظم کا حال فی الحال کوئی بھی کار ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’صبح 9 بجے کی ہیڈلائنز – 4 مئی 2023 بابر اعظم کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے کی ورڈ کے ساتھ سرچ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا حال فی الحال میں بابر اعظم کا کوئی حادثہ ہوا ہے۔ نیوز سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے بابر اعظم کے ٹویٹر اور فیس بک پیج کی پروفائل اسکیننگ کی اور وہاں بھی ہمیں ایسی کوئی اپڈیٹ نہیں ملی۔ ہمیں بابر اعظم کا سب سے حالیہ ٹویٹ 4 مئی کو کیا ہوا ملا۔

وائرل دعوی سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ بابر اعظم کے اکسیڈنٹ ہونے کی خبر فرضی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ بابر اعظم کا حال فی الحال کوئی بھی کار ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہے۔

  • Claim Review : بابر اعظم کا کار ایکسیڈنٹ
  • Claimed By : Granger Danger
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later