X
X

فیکٹ چیک: خاتون سے رشوت لیتے جوان کا وائرل ویڈیو پرانا ہے، اس کا لاک ڈاؤن سے نہیں ہے کوئی تعلق

وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ گجرات میں گزشتہ سال ایک آر پی ایف کے جوان کا رشوت لیتے ہولے ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اسی ویڈیو کو اب کچھ لوگ لاک ڈاؤن سے جوڑ کر وائرل کر رہے ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک بھر میں پھنسے مزدور سڑک اور ٹرین کی پٹریوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک پرانے معاملہ کے ویڈیو کو کچھ لوگ افواہ کے طور پر پھیلا رہے ہیں کہ گجرات میں پولیس ریلوے لائن پر چلنے والوں سے پیسے وسول رہی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ

فیس بک پیج ’کرائم چکرا‘ نے 13 مئی کو ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: ’’گجرات ماڈل کورونا کے دور میں۔ ریل کی پٹری پر پیدل چلنے والے مزدوروں سے وسولی کی جا رہی ہے‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ اس میں ایک جوان کو ایک خاتون سے پیسے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہمیں یہ جاننا تھا کہ اس ویڈیو کے پیچھے سچ کیا ہے۔ اس کے لئے ہم نے ان ویڈ ٹول کی مدد سے کئی ویڈیو گریب نکالے اور اسے گوگل رورس امیج میں سرچ کرنا شروع کیا۔

ہمیں یہ ویڈیو ’دیش گجرات‘ کے ٹویٹر ہینڈل پر ملا۔ 13 جولائی 2019 کو اپ لوڈ ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا کہ سورت میں خاتون سے رشوت لینے والے آر پی ایف جوان کو برخاست کر دیا گیا ہے۔ پورا ٹویٹ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

پڑتال کے دوران ہمیں ممبئی مرر کی ویب سائٹ پر ایک پرانی خبر ملی۔ اس خبر میں وائرل ویڈیو کا استعمال کیا گیا تھا۔ 18 جولائی 2019 کو شائع خبر میں بتایا گیا کہ وسٹرن ریلورے کے سورت سیکشن میں کچپ ماہ پہلے معاملہ کے ویڈیو کی بنیاد پر آر پی ایف کے جوان کو رشوت لینے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

مکمل خبر آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس کے بعد وشواس نیوز نے ’دیش گجرات‘ ویب سائٹ کے ایڈیٹر جپن پاٹھک سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا، ’’وائرل ویڈیو کا لاک ڈاؤن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو گزشتہ سال کا ہے۔ سورت میں ایک جوان نے ایک خاتون سے رشوت لی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن بھی ہوا تھا۔ اس جوان کو برخاست کر دیا گیا تھا‘‘۔

اب باری تھی اس ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف’کرائم چکرا‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج سے گجراتی زبان میں زیادہ تر پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ گجرات میں گزشتہ سال ایک آر پی ایف کے جوان کا رشوت لیتے ہولے ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اسی ویڈیو کو اب کچھ لوگ لاک ڈاؤن سے جوڑ کر وائرل کر رہے ہیں۔

  • Claim Review : گجرات ماڈل میں ریل کی پٹری پر پیدل چلنے والے مزدوروں سے وسولی کی جا رہی ہے
  • Claimed By : FB Page- Crime Chakra
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later