فیکٹ چیک: فلوریڈا میں منہدم ہوئی عمارت کے ویڈیو کو کیا جا رہا ترکیہ زلزلہ ا بتاتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو امریکہ کے فلوریڈا کا ہے جہاں ایک عمارت سال 2021 میں زمین دوز ہو گئی تھی اس حادثہ میں متعدد افراد کی جانیں بھی چلی گئی تھیں۔ پرانے ویڈیو کو ترکیہ میں آئے زلزلہ سے جوڑتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ترکیہ اور شام میں آئے شدید زلزلے کے بعد سے متعدد ویڈیو اور تصاویر وائرل جن کا تعلق پرانے واقعات سے ہے۔ اسی سلسلہ میں ایک ویڈیو میڈیا صارفین شیئر کر رہے ہیں جس میں ایک اونچی عمارت کو زمین دوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ترکیہ میں آئے زلزلہ کا منظر ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو امریکہ کے فلوریڈا کا ہے جہاں ایک عمارت سال 2021 میں زمین دوز ہو گئی تھی اس حادثہ میں متعدد افراد کی جانیں بھی چلی گئی تھیں۔ پرانے ویڈیو کو ترکیہ میں آئے زلزلہ سے جوڑتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’جنوبی ترکی میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کئی سو کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں ڈالا اور متعدد کی فریمس نکال کر انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ہمیں بہت سی نیوز ویب سائٹس پرملی۔

واشنگٹن پوسٹ کی ویب سائٹ پر 30 جون 2021 کو شائع ہوئی خبر میں وائرل ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے، دی گئی معلومات کے مطابق، ’فلوریڈا میں ساحل سمندر پر واقع ایک 12 منزلہ کونڈو عمارت جمعرات کی صبح جزوی طور پر منہدم ہوگئی، جس سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ عمارت کے منہدم ہونے کے ایک ہفتے سے زائد عرصے کے بعد جمعہ کو 145 سے زائد افراد لاپتہ ہیں‘۔

دی گارجیئن کی ویب سائٹ پر بھی 25جون 2021 کو شائع ہوئی خبر میں وائرل ویڈیو ملا جہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا کہ میامی میں ایک عمارت کے مہندم ہونے کا یہ ویڈیو ہے۔

خبر کے مطابق، ’ترکیہ اور شام میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے بعد ہلاکتوں کے تعداد 9000 سے بڑھ چکی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد دو کروڑ 30 لاکھ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے‘۔

پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ترکیہ کی فیک چیک ویب سائٹ طیت سے رابطہ کیا اور ہمیں بتایا گیا کہ اس ویڈیو کا ترکیہ زلزلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو ایک ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو امریکہ کے فلوریڈا کا ہے جہاں ایک عمارت سال 2021 میں زمین دوز ہو گئی تھی اس حادثہ میں متعدد افراد کی جانیں بھی چلی گئی تھیں۔ پرانے ویڈیو کو ترکیہ میں آئے زلزلہ سے جوڑتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts