X
X

فیکٹ چیک: حوثیوں کے ذریعہ قبضہ کئے گئے اماراتی جہاز کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا اسرائیل سے جوڑتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو نومبر 2022 کا ہے۔ یہ بہری جہاز امارات کا تھا جسے حوثیوں نےاپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔ اسی جہاز پر ہوئی شادی کی تقریب کے ویڈیو کو اب گمراہ کن حوالے سے اسرائیل کا بتاتے ہوئے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 20, 2023 at 05:55 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری سے متعلق فرضی اور گمراہ کن پوسٹ کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا جاری ہے۔ اسی ضمن میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک پانی کے جہاز کے اندر بہت سے لوگوں کو خوشی سے جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئےصارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ اسرائیل کا وہ جہاز ہے جس پر حالیہ روز میں حوثیوں نے قبضہ کیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو نومبر 2022 کا ہے۔ یہ بہری جہاز امارات کا تھا جسے حوثیوں نےاپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔ اسی جہاز پر ہوئی شادی کی تقریب کے ویڈیو کو اب گمراہ کن حوالے سے اسرائیل کا بتاتے ہوئے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اسرائیلی جہاز پر پہلے یمنی شادی کی تقریب‘‘۔

پوسٹ کےآرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں یہ ہمیں یہ ویڈیو ایک یویٹویب چینل پر نومبر 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’’الحدیدہ میں اماراتی جہاز راوبی پر 572 دولہا اور دلہنوں کی انوکھی اجتماعی شادی ‘‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=D5lcxN3cQOs

یہ ویڈیو ہمیں 9 نومبر 2022 کو یمن کی نیوز ویب سائٹ ’قناة الهوية‘ کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ ویڈیو اماراتی جہاز پر ہوئی اجتماعی شادی کا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=HiLDCD7l4YM

یمن کی نیوز ویب سائٹ پر اس معاملہ سے متعلق دی گئی خبر کے مطابق، ’’الحدیدہ گورنریٹ نے زکوٰۃ اتھارٹی کی طرف سے مالی امداد سے 672 دولہا اور دلہنوں کے لیے اماراتی فوجی جہاز “روابی” پر سوار تیسری اجتماعی شادی کی تقریب انعقاد کی۔ غور طلب ہے کہ فوجی بحری جہاز “روابی” کو گزشتہ جنوری میں حوثیوں نے بحیرہ احمر میں قبضے میں لے لیا تھا‘‘۔ اس معاملہ سے متعلق خبر کو یہاں اور یہاں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق خبر کی تصدیق کے لئے ہم نے اسرائیل کے فیکٹ چیکر یوریا بر میر سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر کو شروع ہوئی جنگ کے بعد سے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے متعدد بہری جہاز پر حملے کئے ہیں۔

حالیہ خبروں کے مطابق حوثیوں نے اسرائیل کے متعدد بہری جہازوں کو پر حملے کئے ہیں، اس معاملہ سے جڑی تفصیلی خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے صارف کی سوشل اسکیینگ کرنے میں ہم نے پایا کہ صارف کو 156 لوگ فالوو کرتےہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو نومبر 2022 کا ہے۔ یہ بہری جہاز امارات کا تھا جسے حوثیوں نےاپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔ اسی جہاز پر ہوئی شادی کی تقریب کے ویڈیو کو اب گمراہ کن حوالے سے اسرائیل کا بتاتے ہوئے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : اسرائیلی جہاز پر پہلے یمنی شادی کی تقریب
  • Claimed By : Insta User: febryanwijaya39
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later