X
X

فیکٹ چیک: جانور کی یہ تصویر کا تعلق ترکی میں آئے حالیہ زلزلے سے نہیں ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کی جا رہی تصویر کا حالیہ ترکی زلزلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل تصویر سوشل میڈیا پر کئی سالوں سے موجودہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 10, 2023 at 03:59 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ترکی اور شام میں آئے زلزلہ کے بعد سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کتے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے ملبے میں دبے ایک ہاتھ کے قریب بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ترکی میں حال ہی میں آئے زلزلہ کی بتاتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کی جا رہی تصویر کا حالیہ ترکی زلزلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل تصویر سوشل میڈیا پر کئی سالوں سے موجودہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یہ تصویر ترکی میں لی گئی ہے ایک کتا جسے اپنی مالکن کی تلاش تھی اور اس نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے ہولناک زلزلے کے بعد ملبے تلے ڈھونڈ نکالا ۔۔اسی لئیے جب وفا کی بات ہو تو ہم انسان بھی کتوں کی مٽال دیتے ہیں‘۔

پوسٹ کے آرکائیوو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل رورس امیج سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر اوون انڈیا کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر میں ملی۔

یہاں خبر کو 31 اکتوبر 2020 کو شائع کیا گیا ہے اور دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر ترکی میں آئے زلزلہ کی ہے۔ حالاںکہ کے تصویر کے کریڈٹ میں ٹویٹر لکھا ہوا ہے۔

یہی تصویر ہمیں ایک دیگر ویب سائٹ پر بھی ملی، یہاں تصویر ک ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق زلزلہ متاثر علاقہ کی مذکورہ تصویر کو 2 جنوری 2019 کواپلوڈ کیا گیا ہ

ترکیہ کے ’ڈیلی صبح‘ کےصحافی علی توفیق نے وشواس نیوز سے وہاں کے حالات اور فرضی خبروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ، ’یہاں اب تک ہزاروں لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں، لیکن بچاؤ کا کام جاری ہے اور انہیں سب کے بیچ تمام طریقہ کی افواہیں اور فرضی خبریں بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو دو ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کی جا رہی تصویر کا حالیہ ترکی زلزلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل تصویر سوشل میڈیا پر کئی سالوں سے موجودہے۔

  • Claim Review : ترکی زلزلہ کی تصویر
  • Claimed By : Khumii Raja
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later