وشواس نیوز نے سیلاب اور تباہی کے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو حال کے روز ایران میں آئے سیلاب کا نہیں بلکہ گزشتہ سال کا ہے، جسے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز ایران میں شدید بارش اور طوفان کی خبریں آئیں اور اسی کے بعد سے پرانی ویڈیو اور تصاویر حال کا بتاتے ہوئے وائرل ہو گئے ہیں۔ اسی ضمن میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سیلاب کو گلیوں اور سڑوں میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو حال میں ایران میں آئے سیلاب اور طوفان کا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو حال کے روز کا نہیں بلکہ گزشتہ سال کا ہے، جسے ایران میں حالیہ سیلاب سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ایران کے شہر بندرعباس میں آج کے طوفان کا منظر‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکال کر گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ اسی ویڈیو کا ایک کی فریمس روکنا ڈاٹ نیٹ پر شائع ہوئی خبر میں ملا۔ خبر اگست 2020کو شائع کیا گیا ہے۔ اور خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ، ’’صوبہ قزوین میں کل رات ہونے والی اچانک اور طوفانی بارشوں نے کافی نقصان کیا۔ آواز شہر میں صرف 40 منٹ تک آنے والے تباہ کن سیلاب نے کئی ٹریکٹروں سمیت دیہی مکانات اور زرعی آلات کو نقصان پہنچایا۔ خبر میں وائرل ویڈیو کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی وائرل ویڈیو اور اس سے متعلق خبر کو شوما نیوز اور ایران کارگر کی نیوز ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اگست 2020 میں اپ لوڈ کی گئی ان خبروں میں بھی اس ویڈیو کو ایران کے قزوین شہر میں آیا سیلاب بتایا گیا ہے۔
وشواس نیوز نے تصدیق اور حالیہ حالات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے ایران کے رپٹلی نیوز ایجنسی کے صحافی حمی حمیدی سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو پرانا ہے اور اس بارے آئے طوفان میں ابھی تک کوئی منظر نہیں ہے جیسا کہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو 1010 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے سیلاب اور تباہی کے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو حال کے روز ایران میں آئے سیلاب کا نہیں بلکہ گزشتہ سال کا ہے، جسے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں