وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اس میں ترمیم کر کے محمد بن سلمان کے ویڈیو کو جوڑا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں نیتن یاہو سعودی عرب کے ایک بلاگر سے ویڈیو کال پر بات کر رہے تھے۔ اصل ویڈیو سال 2019 کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان چل رہے تنازعہ کے بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ویڈیو کال پر مبینہ طور پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں اس موجودہ جنگ کے دوران نیتن یاہو نے محمد بن سلمان سے ویڈیو کال پر بات کی ہے اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اس میں ترمیم کر کے محمد بن سلمان کے ویڈیو کو جوڑا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں نیتن یاہو سعودی عرب کے ایک بلاگر سے ویڈیو کال پر بات کر رہے تھے۔ اصل ویڈیو سال 2019 کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’شریکِ جرم نہ ہوتے تو مُخبری کرتے۔ ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہر ٹھکانے کی‘۔ وہیں صارف نے انگریزی میں لکھا ہے، ’سعودی ولی عہد کی اسرائیل کے وزیر اعظم سے ویڈیو کال پر بات‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو 28 دسمبر 2019 کو شیئر کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو میں نیتن یاہو کے ساتھ ویڈیو کال پر محمد بن سلمان نہیں بلکہ دیگر شخص نطر آئے۔ وہیں یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ ویڈیو نیتن یاہو کی سعودی عرب کے بلاگر کو ویڈیو کال کئے جانے کا ہے۔
اسی فیس بک پوسٹ میں ہمیں ایک یوٹیوب کا بھی لنک ملا جس میں اصل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ نیتن یاہو کے ساتھ ویڈیو کال کرتا نظر آرہے شخص محمد بن سلمان نہیں ہیں۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں ’الجزیرہ’ اور ’مڈل ایسٹ آئی‘ کی ویب سائٹ پر اس معاملہ سے متعلق خبر ملی۔ 27 دسمبر 2019 کی خبر کے مطابق،’بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو اسرائیل کے حامی اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک بلاگر محمد سعود کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کی۔ سعود نے نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹویٹ کی اور لکھا۔ “مجھے امید ہے کہ وہ جیت جائیں گے اور مشرق وسطیٰ میں امن لائیں گے‘۔
وہیں عربی سی این این کی ویب سائٹ پر اس معاملہ سے دی گئی خبر کے مطابق، ’اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سعودی کارکن محمد سعود کے ساتھ ایک ویڈیو کال کی۔ اس ویڈیو کلپ کو سعود نے اپنے ٹویٹر (ایکس) ہینڈل پر بھی شیئر کیا ہے‘۔
وائرل اور اصل ویڈیو کے درمیان فرق کو صاف طور پر یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسرائیل کے فیکٹ چیکر یوریا بار میر سے رابطہ کی اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو اصل نہیں ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اس میں ترمیم کر کے محمد بن سلمان کے ویڈیو کو جوڑا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں نیتن یاہو سعودی عرب کے ایک بلاگر سے ویڈیو کال پر بات کر رہے تھے۔ اصل ویڈیو سال 2019 کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں