فیکٹ چیک: عمران خان کی کتاب پڑھتے نظر آرہے پوتین کی تصویر ایڈیٹڈ ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کی کتاب پڑھتے نظر آرہے پوتین کی یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ دیگر کتاب کی تصویر کو تبدیل کر کے فیک پوسٹ تیار کی گئی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 22, 2023 at 04:46 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک کتاب پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کتاب میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بنی ہے اور اس میں عمران خان پاکستان لکھا ہوا ہے۔ وائرل کی جا رہی اس تصویر کو پاکستان کے صارفین عمران خان کی حمایت میں شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہےہیں کہ عمران خان کی کتاب پوتین پڑھ رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ پوتین عمران خان کی کتاب نہیں پڑھ رہے تھے، ایک دیگر کتاب کو ایڈیٹڈ کر کے عمران خان کی کتاب کی تصویر کو جوڑا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عمران خان کو دنیا پڑھتی ہے اور ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا۔ شکر الحمداللہ رب العالمین‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھی۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتےہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر الامی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملی۔
یہاں ویب سائٹ پر دی گئی تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ پوتین کے ہاتھ میں عمران خان کی کتاب نہیں تھی۔ 14 جون 2016 کی اس تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’روس میں 14 جون 2016 کو کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتین روسی اکیڈمی آف سائنسز کے صدر ولادیمیر فورٹوف اور سائنسی تنظیموں کی وفاقی ایجنسی کے ڈائریکٹر میخائل کوٹیوکوف کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک کتاب کا جائزہ لے رہے ہیں‘۔
یہاں فوٹو کابٹریبیوٹر میں ’کریملن پول‘ لکھا ہوا نظر آیا۔ گوگل پر سرچ کئے جانے پر ہم اسی ویب سائٹ پر پہنچے، یہ روسی صدر سے متعلق سرکاری ویب سائٹ ہے۔ یہاں اس ویب سائٹ پر بھی ہمیں وائرل تصویر ملی۔ یہاں بھی پوتین کو عمران خان کی نہیں بلکہ ایک دیگر کتاب پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایڈیٹڈ اور اصل تصویر کے درمیان فرق کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے روس کے صحافی گیبریل گیون سے رابطہ کیا اور وائرل تصویر ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ عمران خان کی کتاب نہیں پڑھ رہے تھے پوتین، یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے عمران خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کی کتاب پڑھتے نظر آرہے پوتین کی یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ دیگر کتاب کی تصویر کو تبدیل کر کے فیک پوسٹ تیار کی گئی ہے۔
- Claim Review : عمران خان کی کتاب کو پڑھتے ہوئے پوتین کی تصویر
- Claimed By : Noman Malik
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔