X
X

فیکٹ چیک: مولانا طارق جمیل اپنے ایک خطبے کے دوران روئے تھے، ویڈیو کا نہیں ہےعمران خان کی گرفتاری سے تعلق

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ طارق جمیل اپنے ایک خطبہ کے دوران روئے تھے۔ ویڈیو کا عمران خان یا ان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 15, 2023 at 05:23 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے مولانا طارق جمیل کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ روتے اور جذباتی انداز میں نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ عمران خان کی گرفتاری کی وجہ سے طارق جمیل کا کچھ طرح ردعمل آیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا دعوی فرضی ہے۔ طارق جمیل اپنے ایک خطبہ کے دوران روئے تھے۔ ویڈیو کا عمران خان یا ان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’عمران خان کی گرفتاری پر مولانا طارق جمیل صاحب کا ردعمل سامنے آگیا. یہ ردعمل اس وقت ہر ہر یوتھیے کا ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو متعدد سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپلوڈ ہوا ملا۔

ایک فیس بک پیج پر اسی ویڈیو کو 13 ستمبر 2021 کو اپلوڈ کیا گیا ہے اور دی گئی معلومات کے مطابق مولانا طارق جمیل کا جذباتی دعا۔

ایک دیگر یوٹیوب چینل پر بھی ہمیں یہ ویڈیو 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا، یہاں بھی مولانا طارق جمیل کو دعا کے دوران روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں ویڈیو میں وہ اللہ کی محبت متعلق دعا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں یا دعا کے دوران وہ کہیں بھی عمران خان کا ذکر کرتے نہیں نظر آرہے ہیں۔

یہی ویڈیو ہمیں ایک دیگر یوٹیوب چینل پر بھی ہمیں اپلوڈ ہوا ملا، یہاں ویڈیو کو مئی 2016 کو اپلوڈ ہوا ملا۔

ویڈیو سے متعلق مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ ”اس ویڈیو میں مولانا طارق جمیل خطبے کے بعد دعا کر رہے تھے مسلمانوں کے لیے ،عمران خان کے لیے نہیں‘‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے اور اس پیج کو 1.9 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ طارق جمیل اپنے ایک خطبہ کے دوران روئے تھے۔ ویڈیو کا عمران خان یا ان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : عمران خان کی گرفتاری پر مولانا طارق جمیل صاحب کا ردعمل
  • Claimed By : ایمپورٹڈ فنڈ
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later