فیکٹ چیک: مریم نواز نے نہیں کیا پی ڈی ایم کو ختم کرنے کا فیصلہ، وائرل دعوی غلط

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ مریم نواز نے پی ڈی ایم کو ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس دعوی کے ساتھ وائرل کئے جا رہے تینوں ہی ویڈیو پرانے پریس کانفرینس اور ان کے سیاسی بیانات سے متعلق ہیں۔ پی ڈی ایم 13 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جس میں مریم نواز کی پارٹی پی ایم ایل (ن) اور بلاول بھٹو کے زیر قیادت چل رہی پارٹی پی پی پی بھی شامل ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں چل رہی سیاسی ہلچل اور کشمکش کے درمیان سوشل میڈیا پر تین مختلف ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں۔ ان ویڈیو میں مریم نواز اور متعدد لیڈران کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان الگ- الگ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ مریم نواز نے پی ڈی ایم کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ مریم نواز نے پی ڈی ایم کو ختم کرنے جیسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ وائرل کئے جا رہے تینوں ہی ویڈیو پرانے ہیں۔ پی ڈی ایم 13 سیاسی جماعت کا اتحاد ہے جس میں مریم نواز کی پارٹی پی ایم ایل (ن) اور بلاول بھٹو کے زیر قیادت چل رہی پارٹی پی پی پی بھی شامل ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتےہوئے لکھا،’’مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پی ڈی ایم کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، آصف ذاردری نے ہماری پارٹی کو خراب کیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا پی ڈی ایم پارٹی کو ختم کرنے جیسا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ پی ڈی ایم سے متعلق سب سے حالیہ خبر ہمیں پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ڈان کی ویب سائٹ پر 6 جون کو شائع ہوئی ملی۔ خبر میں پی ڈی ایم کے حوالے سے دئے گئے بیان میں کہا گیا کہ، ’’پی ڈی ایم ایک انتخابی اتحاد نہیں ہے اور اس کا امکان نہیں ہے کہ وہ اگلے انتخابات ایک پلیٹ فارم پر لڑے۔ ہر پارٹی کا اپنا منشور ہے۔ تاہم، پی ڈی ایم میں جماعتیں مقامی سطحوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے جا سکتی ہیں،” ۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

جاگرن جوش کی ویب سائٹ پر پی ڈی ایم سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ستمبر 2020 میں تشکیل دی گئی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عمران خان انتظامیہ کے خلاف 13 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے۔ اس تحریک نے پاکستان کی دو بڑی لیکن حریف سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ لایا ہے- پی پی پی اور مسلم لیگ(ن)۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت بلاول بھٹو کر رہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سربراہی مریم نواز کر رہی ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یا پی ڈی ایم کی قیادت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔ یہ اتحاد 13 سیاسی جماعتوں سے تشکیل دیا گیا تھا‘‘۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

وائرل پوسٹ میں تین مختلف ویڈیو کا استعمال کیا گیا ہے، ہم نے تینوں کا الگ الگ فیکٹ چیک کیا۔

پہلا ویڈیو

ویڈیو کو ان ویڈ میں اپلوڈ کر کے ہم نے کی فریمس نکالے اور گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا، سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو سماء ٹی وی کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر 24نومبر 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو میں کہیں بھی پی ڈی ایم کو ختم کرنے جیسا کوئی بیان نہیں ملا۔

اسی معاملہ سے متعلق خبر ہمیں پاکستان کی ویب سائٹ ایکسپریس ڈاٹ پی کی پر 24 نومبر 2021 کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انصاف کا قتل کیا، ان کی لیک آڈیو گناہوں کا اعتراف ہے‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

دوسرا ویڈیو

وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو میں دنیا نیوز کے لوگو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یوٹویب پر ’مریم نواز+حمزہ شہباز+ دنیا نیوز‘ کی ورڈ کے ساتھ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہی ویڈیس 22 مارچ 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔

اسی معاملہ سے متعلق آج انگلش ٹی وی پر 27 مارچ 2022 کوشائع ہوئی خبر ملی، خبر میں کہیں بھی پی ڈی ایم کو ختم کرنے جیسا کوئی اعلان نہیں نظر آیا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

تیسرا ویڈیو

وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کرنے پر ہمیں ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر 24 فروری 2021 کو شائع ہوئی خبر ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق ’’پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ایک درخواست جمع کرائی ہے، جس میں 20 پولنگ اسٹیشنز کے بجائے پورے حلقہ این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ ’’پی ڈی ایم ابھی تک برقرار ہے اور اسے ختم کئے جانے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے‘‘۔

رپورٹ لکھے جانے تک پاکستان میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے جس میں پاکستان کی پی ایم این (ن) سمیت 13 پارٹیاں شامل ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے اور اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ مریم نواز نے پی ڈی ایم کو ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس دعوی کے ساتھ وائرل کئے جا رہے تینوں ہی ویڈیو پرانے پریس کانفرینس اور ان کے سیاسی بیانات سے متعلق ہیں۔ پی ڈی ایم 13 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جس میں مریم نواز کی پارٹی پی ایم ایل (ن) اور بلاول بھٹو کے زیر قیادت چل رہی پارٹی پی پی پی بھی شامل ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts