X
X

فیکٹ چیک: عمران خان نے نہیں کیا پاکستان چھوڑنے کا اعلان، پرانا ویڈیو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اور وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2022 کا ہے اور اس پورے ویڈیو میں وہ خود کے ملک چھوڑنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیتے ہیں۔ وائرل دعوی فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 17, 2022 at 02:24 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیتے ہوئے پاکستان کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اور وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2022 کا ہے اور اس پورے ویڈیو میں وہ خود کے ملک چھوڑنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیتے ہیں۔ وائرل دعوی فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عمران خان نے اچانک قوم کو ایک مایوس بھرا پیغام دے دیا ملک چھوڑنے کا اعلان‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پرتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو کا اسکرین گریب ملا۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق،’پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز ان کی پارٹی کے قانون سازوں کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کے امکان کو مسترد کردیا، ان اطلاعات کے درمیان کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے اسے اجتماعی طور پر استعفیٰ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا ہے‘۔

وائرل ویڈیو ہمیں ’اے آر وائی‘ کے یوٹیوب چینل پر 28 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔

جیو نیوز کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر بھی عمران خان کا یہ ویڈیو ہمیں 28 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل ویڈیو کئی ماہ پرانا ہے، حالاںکہ نیوز سرچ کے ذریعہ ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا عمران خان نے پاکستان کو چھوڑنے جیسا کوئی اعلان کیا ہے؟ سرچ میں میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔

تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے 92 نیوز کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے، یہ فرضی خبر ہیں۔

ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج کو دیڑھ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اور وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2022 کا ہے اور اس پورے ویڈیو میں وہ خود کے ملک چھوڑنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیتے ہیں۔ وائرل دعوی فرضی ہے۔

  • Claim Review : عمران خان نے اچانک قوم کو ایک مایوس بھرا پیغام دے دیا ملک چھوڑنے کا اعلان
  • Claimed By : Iconic meme
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later