X
X

فیکٹ چیک: اوباما 2017 میں خرید چکے ہیں 8.1 ملین ڈالر کا مکان، وائرل پوسٹ فرضی ہے

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 3, 2019 at 06:18 PM
  • Updated: Jul 3, 2019 at 06:35 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر امریکہ کے سابق صدر براک اوباما سے متعلق ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دو بار امریکی صدر رہنے کے باوجود اوباما اپنے بچوں کے لئے نیا مکان تک نہیں خرید پائے۔ وشواس ٹیم کی جانچ میں اوباما کے گھر کی پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ ان کے پاس ایک عالی شان گھر ہے، جسے انہوں نے 81 لاکھ ڈالر (تقریبا 58 کروڑ روپیے) میں خریدہ تھا۔ براک اوباما 20 جنوری 2009 سے لے کر 20 جنوری 2017 تک امریکی صدر کے عہدہ پر تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک پیج ’وزڈم‘ نے 26 جون کو براک اوباما سے جڑی ایک پوسٹ اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’دو بار امریکہ کے صدر رہ کر بھی اوباما اپنے بچوں کے لئے نیا گھر نہیں خرید سکا، جبکہ ہندوستان میں کوئی دو بار کسی گاؤں کا سرپنچ بھی رہ جاتا ہے تو تین منزلہ کوٹھی پر سابق سرپنچ لکھا ہونا عام بات ہوتی ہے‘‘۔

اس پوسٹ کو اب تک 4000 سے زیادہ لوگ شیئر کر چکے ہیں۔ اسے پسند کرنے والوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہے، جبکہ 90 لوگ اس پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ اس پوسٹ کے بہانے فیس بک صارفین ہندوستانی لیڈران پر کمینٹ کر رہے ہیں۔

اوباما سے جڑی یہ پوسٹ فیس بک پر بھی کافی وائرل ہے۔ متعدد صارفین اسے اپنے اکاونٹ اور پیج پر شیئر کر رہے ہیں۔

پڑتال

وشواس ٹیم کو سب سے پہلے یہ جاننا تھا کہ کیا واقعی براک اوباما کے پاس کوئی مکان نہیں ہے۔ اس کے لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل سرچ کی مدد لی۔ ہم نے گوگل پر اوباما پراپرٹیز (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی ورڈ ٹائپ کر کے سرچ کیا تو ہمارے سامنے کئی ویب سائٹ کے لنک آگئے۔ سی این بی سی (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی ایک رپورٹ ہمیں ملی۔ 2 جون 2017 کو یہ رپورٹ اپ لوڈ کی گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق، اوباما نے واشنگٹن ڈی سی میں 81 لاکھ ڈالر (تقریبا 52 کروڑ روپیے) کا ایک گھر خریدہ۔ یہ گھر وائٹ ہاوس سے تقریبا دو میل دور ہے۔ یہ گھر 8200 اسکویئر فٹ میں ہنا ہوا ہے۔
Obama Property, Cnbc.com,

اوباما کے گھر سے جڑی ایک خبر واشنگٹن پوسٹ نے بھی شائع کی تھی۔ یہ خبر 31 مئی 2017 کو شائع ہوئی تھی۔ اس میں بتایا گیا کہ اوباما نے جس گھر کو خریدہ ہے، وہ 1921 میں تعمیر ہوا تھا۔ 2011 میں اس کی مرمت کا کام ہوا تھا۔

مزید گوگل سرچ میں ہمیں بی بی سی ڈاٹ کام (نیچے لنک دیکھیں) کی ایک خبر ملی۔ اس میں بتایا گیا ہے، ’’امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کے خاندان نے واشنگٹن کا وہ گھر خرید لیا ہے جس میں وہ کرائے پر رہ رہے تھے۔ یہ مکان شہر کے پاش علاقہ کالوراما میں ہے اور اسے 81 لاکھ ڈالر میں خریدہ گیا ہے۔ اوباما کی پندرہ سالہ چھوٹی بیٹی ساشا ہائی اسکول پاس کرنے تک اوباما خاندان واشنگٹن میں ہی رہے گا‘‘۔
bbc.com

ہمیں یو ایس اے ٹوڈے (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کا ایک ویڈیو بھی ملا۔ اس میں بھی اوباما کے گھر کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی۔ یہ ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ویڈیو ایک جنوری 2017 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
USA Today

https://youtu.be/wGBva0a_2J8

اوباما کے پاس ہے 40 ملین ڈالر کی ملکیت

اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ براک اوباما کے پاس کل کتنی ملکیت ہے۔ متعدد کی ورڈس ٹائپ کر کے جب ہم نے سرچ کرنا شروع کیا تو ہمیں گو بینکنگ ریٹس ڈاٹ کام (نیچے انگریزی میں دیکھیں) پر ایک خبر ملی۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اوباما کے پاس کل 40 ملین ڈالر کی ملکیت ہے۔
gobankingrates.com

بالآخر ہم وشواس ٹیم نے اوباما سے متعلق فرضی پوسٹ وائرل کرنے والے فیس بک صارف وزڈم کی سوشل اسکیننگ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ اس پیج کو 46 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔ 7 ستمبر 2016 کو اس پیج کو بنایا گیا تھا۔
Wisdom 

نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں پتہ چلا کہ براک اوباما کے پاس ایک عالی شان مکان ہے۔ جسے انہوں نے 2017 میں 81 لاکھ ڈالر (تقریبا 52 کروڑ روپیے) میں خریدہ تھا۔ وائرل ہو رہی پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔


  • Claim Review : دو بار امریکی صدر رہنے کے باوجود اوباما اپنے بچوں کے لئے نیا گھر نہیں خرید پائے۔
  • Claimed By : FB Page - Wisdom
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later