وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ایلون مسک کا یہ ٹویٹ فیک ہے۔ انہوں نے عمران خان کے ٹویٹر اوڈٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر مبنیہ طور پر ایلون مسک کا ایک سکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے فیک ٹویٹر فالوورس کا اوڈٹ ہے۔ صارفین ایلون مسک کا اصل ٹویٹ سجھتے ہوئے اسے وائرل کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ایلون مسک کا یہ ٹویٹ فیک ہے۔ انہوں نے عمران خان کے ٹویٹر اوڈٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔’
وائرل پوسٹ میں عمران خان عمران خان کے ٹویٹر کا اسکرین شاٹ ہے اور اسی کے ساتھ ایک ٹویٹ ہے جس میں ایلون مسک کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اس میں لکھا ہے، ترجمہ: ’’میں تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان کے تجربہ کار کرکٹر عمران خان کے ٹویٹر پر سب سے زیادہ جعلی فالوورز ہیں‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھں۔
وائرل ٹویٹ میں 13 دسمرب کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔ اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم ایلون مسک کے ٹویٹر ہینڈل پر پہنچے۔ وہاں ہمیں 13 دسمبر کو ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔
نیوز سرچ کے ذریعہ ہم نے الگ الگ کی ورڈ کے ساتھ اس خبر کو تلاش کرنا شرو ع کیا۔ اگر درحقیقت ایلون مسک نے یہ ٹویٹ کیا ہوا تو یہ خبروں میں ضرور موجود ہوتا۔ حالاںکہ ہمیں انگریزی، ہندی، اردو کسی بھی قابل اعتماد نیوز ویب سائٹ پر ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔
اب تک کی پڑتال سے یہ تو صاف تھا کہ وائرل ٹویٹ ایلون مسک کا نہیں ہے۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم ٹویٹر کے فیک فالوورز کا اوڈٹ کرنے والی ویب سائٹ پر پہنچے۔ اس میں دی گئی معلومات کے مطابق عمران خان کے 55.6 فیصد فالوورز فرضی ہیں۔ حالاںکہ وشواس نیوز اس بات کی تصدیق نہیں کرتا ہے کہ اس ویب سائٹ پر دی گئی معلومات میں کتنی صداقت ہے۔
وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں سوشل میڈیا ہیڈ اجے سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ایسی بہت سی ویب سائٹ ہیں جو اس طرح کے اوڈٹ کرتی ہیں حالاکہ ٹویٹر کے ذریعہ ہی جاری کردہ اوڈٹ پر ہی یقین کیا جا سکتا ہے۔
فرضی ٹویٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ایلون مسک کا یہ ٹویٹ فیک ہے۔ انہوں نے عمران خان کے ٹویٹر اوڈٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں