X
X

فیکٹ چیک: جیل میں بند عمران خان کی بدحالی بیان کرتی یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کی یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ تصویر میں تبدیلی کر کے اس میں داڑھی اور مونچھوں کو جوڑا گیا ہے۔ اصل تصویر میں وہ کلین شیویڈ تھے۔ اس کے علاوہ فوٹو ان کے حالیہ جیل جانے سے قبل جولائی کی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 1, 2023 at 05:36 PM
  • Updated: Sep 2, 2023 at 10:49 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے چیف عمران خان کو توشہ خانہ معاملہ میں ہوئی تین سالہ قید کے بعد ایک تصویر وائرل ہو رہی جس میں ایک چہرہ پر بڑھی ہوئی داڑھی مونچھے دیکھی دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ جیل میں بند عمران خان کی یہ تصویر ہے جو کہ حالیہ روز سامنے آئی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کی یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ تصویر میں تبدیلی کر کے اس میں داڑھی اور مونچھوں کو جوڑا گیا ہے۔ اصل تصویر میں وہ کلین شیویڈ تھے۔ اس کے علاوہ فوٹو ان کے حالیہ جیل جانے سے قبل جولائی کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’قیدی نمبر 804 یااللہ زمنگ دہ خان غیبی مدد وکئ امین‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اصل تصویر ایک فیس بک پر اپلوڈ ہوئی ملا۔ یہاں تصویر میں عمران خان کو کلین شیوڈ دیکھا جا سکتا ہے۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اسی تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔

سرچ میں ہمیں یہ اصل تصویر گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہئی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ’’پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان (سی) 24 جولائی 2023 کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے لیے پہنچے‘‘۔

اسی موقع کا ویڈیو ہمیں پی ٹی آئی پنجاب کے آفیشیئل کے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کےمطابق، ’’چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سپریم کورٹ آف پاکستان سے واپس روانہ‘‘۔

وائرل اور اصل تصویر کے درمیان فرق کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ کو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بھی تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس پروفائل سے زیادہ تر ٹرینڈنگ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کی یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ تصویر میں تبدیلی کر کے اس میں داڑھی اور مونچھوں کو جوڑا گیا ہے۔ اصل تصویر میں وہ کلین شیویڈ تھے۔ اس کے علاوہ فوٹو ان کے حالیہ جیل جانے سے قبل جولائی کی ہے۔

  • Claim Review : جیل میں بند عمران خان کی یہ تصویر ہے جو کہ حالیہ روز سامنے آئی ہے۔
  • Claimed By : FB Page: Israr Khan Zada
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later