فیکٹ چیک: کناڈا نے نہیں لگائی آر ایس ایس پر پابندی، وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص کوئی آفیشیئل نہیں بلکہ خود مختار ادارے کے سی ای او ہیں

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کناڈا کے ایک خود مختار ادارے این سی سی ایم کے سی ای او ہیں۔ انہوں نے کناڈا کی حکومت سے آر ایس ایس کو بین کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حالاںکہ وہاں کی حکومت نے ایسی کوئی پابندی آئید نہیں کی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کناڈا اور بھارت کے بیچ بڑھتی کشیدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک شخص کا بیان وائرل ہو رہا ہے جس کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کناڈا میں آر ایس ایس پر پابندی لگا دینی چاہئے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ کناڈا کی حکومت نے آر ایس ایس پر پابندی آئید کر دی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کناڈا کے ایک خود مختار ادارے این سی سی ایم کے سی ای او ہیں۔ انہوں نے کناڈا کی حکومت سے آر ایس ایس کو بین کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حالاںکہ وہاں کی حکومت نے ایسی کوئی پابندی آئید نہیں کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئےصارف نے لکھا، ’’ کینیڈا نے انڈیا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر لیے اور آر ایس ایس کو بھی بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ویڈیو میں نظر آرہےشخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ،’’پہلا: ہندوستان میں کناڈا کے سفیر کو فوری طور پر واپس بلایا جائے
دوسرا: کناڈا میں ہندوستانی سفیر، ہائی کمشنر شری سنجے کمار ورما کو ملک بدر کیا جائے
تیسرا: ہندوستان اور کناڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات پر ایک باضابطہ منجمد، بشمول جامع اقتصادی پارٹنرشپ ایگریمنٹ تک محدود نا ہوں۔
چوتھا: ڈبلو ایس او کے ساتھ مل کر آج ہم آر ایس ایس پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ضابطہ فوجداری میں فہرست سازی کی دفعات کے تحت اور کناڈا سے اس کے ایجنٹوں کو نکال دیا جائے‘‘
۔

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے ار انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو این سی سی ایم ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر 20 ستمبر 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق،’ آج، این سی سی ایم کے سی ای او اسٹیفن براؤن نے ڈبلیو ایس او کے ساتھ مل کر آر ایس ایس پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا۔

این سی سی ایم کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، ’’نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز (این سی سی ایم) ایک آزاد، غیر متعصب اور غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ کینیڈین مسلم کمیونٹی کے اندر سے بنایا گیا، این سی سی ایم مسلمانوں کی شہری مصروفیت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے ایک سرکردہ آواز ہے۔

وہیں اس ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو والے شخص اسٹیفن براؤن سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’’سٹیفن براؤن نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز (این سی سی ایم) کے سی ای او ہیں۔ وہ نجی شعبے، منظم مزدوری اور انسانی حقوق کی وکالت میں کئی دہائیوں کے تجربے کے ساتھ ایک معروف رہنما اور کمیونٹی آرگنائزر ہیں‘‘۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص کوئی آفیشیئل نہیں بلکہ خود مختار ادارے کا سی ای او ہیں حالاںکہ اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا کناڈا نے آر ایس ایس پر کوئی پابندی آئید کی ہے۔ نیوز سرچ میں ہمیں کینیڈا کے سرکاری اداروں کی جانب سے ایسی کوئی معلومات نہیں ملی۔

وائرل دعوی کے مطابق ،’’ کناڈا نے انڈیا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر لیے‘‘۔ اسی معاملہ سے متعلق خبر ہمیں انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ پر 2 ستمبر 2023 کو شائعہ ہوئی ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ایک اہلکار نے بتایا کہ کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کو روک دیا ہے اور اب دونوں ممالک مستقبل میں بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کا باہمی طور پر فیصلہ کریں گے۔‘‘۔قابل غور ہے کہ یہ معاملہ بھارت میں ہوئے جی 20 سے پہلے کا ہے اور اس معاملہ کا حالیہ بھارت- کناڈا کی کشیدگی سے تعلق نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ہندوستان میں کناڈا کے ہائی کمشنر کو آج طلب کیا گیا اور بھارت میں موقیم ایک سینئر کناڈائی ہائی کمیشنر کو ملک بدر کرنے کے بھارت سرکار کے فیصلہ سے متعلق انہیں اتلاع دی گئی اور آئندہ پانچ روز کے اندر بھارت چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے‘‘۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے کینیڈا کے صحافی سالک احمد سے رابطہ کیا اور انہوں نےہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو میں یہ شخص محض آر ایس ایس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہاہے یہ کوئی سرکاری بیان نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے لاہور سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کناڈا کے ایک خود مختار ادارے این سی سی ایم کے سی ای او ہیں۔ انہوں نے کناڈا کی حکومت سے آر ایس ایس کو بین کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حالاںکہ وہاں کی حکومت نے ایسی کوئی پابندی آئید نہیں کی ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts