X
X

فیکٹ چیک: آسٹریا میں کوارنٹائن کے خلاف کئے گئے مظاہرہ کا نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو آسٹریا کا حال کا نہیں بلکہ 2019 کا فٹ بال محداوں کے ذریعہ نکالی گئی ریلی کا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 23, 2021 at 05:56 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز یوروپی ملک آسٹریا کی حکومت نے ان لوگوں کے لئے لاک ڈاؤن کا علان کیا جن شہیروں نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لی تھی۔ اب اسی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں لوگوں سڑکوں پر مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر یہ کہتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے کہ آسٹریا میں لوگو کورنٹائن کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو آسٹریا کا حال کا نہیں بلکہ 2019 کا فٹ بال محداوں کے ذریعہ نکالی گئی ریلی کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’کوارنٹائن لگانے کے بعد آسٹریا کے وین میں مظاہرہ‘۔

پوسٹ کے آرکائیوو رژنن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے کی فریمس نکال کر گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ویمو کی ویب سائٹ پر ملا۔ یہاں ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’بروشیا مداحوں کا گراز میں فین مارچ‘۔

سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب ہیڈل پر بھی اپ لوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 29 نومبر 2019 کو اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ آسٹریا کے گراز میں جرمنی فٹ بال ٹیم بروشیا کی ہمایت میں نکالی گئی فین ریلی کا ویڈیو ہے۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ اس ویڈیو کا آسٹریا میں حال میں لگے کوارنٹائن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حالاںکہ نیوز سرچ کئے جانے پر ہم نے پایا کہ آسٹریا میں کوارنٹائن کے خلاف ہو رہے مظاہوں سے متعلق خبر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ویڈیو سے جڑی تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے آسٹریا وینا کی صحافی دمیٹا سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، گزشتہ روز ہم نے آسٹریا میں بہت بڑا مظاہرہ کیا تھا جس میں تقریبا 35 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔ لیکن یہ ویڈیو اس کا نہیں ہے‘۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف روح کا تعلق مراکش سے ہے اور صارف کو 108 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو آسٹریا کا حال کا نہیں بلکہ 2019 کا فٹ بال محداوں کے ذریعہ نکالی گئی ریلی کا ہے۔

  • Claim Review : کوارنٹائن لگانے کے بعد آسٹریا کے وین میں مظاہرہ
  • Claimed By : Rouh Ezahr
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later