X
X

فیکٹ چیک: آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیت کو نہیں کیا عمران خان کے نام، وائرل خط فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل خط فرضی ہے۔ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیت کو عمران خان کے نام نہیں کیا ہے اور نا ہی انہیں خصوصی مدعو دیتے ہوئے حالیہ جیت کے بعد بلایا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 6, 2023 at 04:53 PM
  • Updated: Dec 6, 2023 at 04:59 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک خط کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیت کو پاکستان کے سابق کرکٹر اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام کر دیا ہے اور انہیں خصوصی مدعو دیتے ہوئے آسٹریلیا بلایا ہے۔ وائرل پوسٹ میں اسکرین شاٹ پر بھی یہی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل خط فرضی ہے۔ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیت کو عمران خان کے نام نہیں کیا ہے اور نا ہی انہیں خصوصی مدعو دیتے ہوئے حالیہ جیت کے بعد بلایا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’آسٹریلیا نے ورلڈ کپ عــمــران خــان کـے نام کردیا ھے اور کرکٹ آسٹریلیا نے بــطــورِ مـــھـــمان خـــصـــوصـــی مدعو کر دیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل خط کو غور سے دیکھا۔ خط میں ہمیں دو فانٹ نظر آئے جس میں بڑا نظر آنے والا فانٹ بظاہر ہی فرضی نظر آرہا ہے۔ وہیں اس خط میں گرامر کی غلطیاں اور بےوجہ اسپیس بھی نظر آرہے ہیں۔

اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے آسٹریلیا کرکٹ کے سوشل میڈیا ہینڈل فیس بک، ایکس اور انسٹاگرام کو تلاش کرتے ہوئے اس خط کی سچائی جاننی چاہئی۔ سوشل اسکیننگ میں ہمیں ان میں سے کسی بھی ہینڈل پر یہ خط یا اس میں دی گئی معلومات سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں ملی۔

آسٹریلیا کرکٹ کی ویب سائٹ پر بھی وائرل خط موجود نہیں ہے اور نا ہی عمران خان کو حالیہ کرکٹ ورلڈ جیت کے بعد مدعو کئے جانے سے متعلق کوئی معلومات دی گئی ہے۔

وائرل پوسٹ سے جڑی تصدیق کے لئے ہم نے سینئر کھیل صحافی ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ خط فرضی ہے۔ آسٹریلیا نے ایسا کوئی خط عمران خان کو نہیں لکھا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیینگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل خط فرضی ہے۔ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیت کو عمران خان کے نام نہیں کیا ہے اور نا ہی انہیں خصوصی مدعو دیتے ہوئے حالیہ جیت کے بعد بلایا ہے۔

  • Claim Review : آسٹریلیا نے ورلڈ کپ عــمــران خــان کـے نام کردیا ھے
  • Claimed By : Sohail Khan Baloch
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later