فیکٹ چیک: ارجنٹینا کی حکومت نے نہیں جاری کیا میسی کی تصویر والا 1000 کا نوٹ، پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر فرضی ہے۔ ارجنٹینا کی حکومت کی جانب سے لیونل میسی کی تصویر والی ایک ہزار کی نوٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ارجنٹینا کا فیفا ورلپ کپ 2022 جیتے کے بعد ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ارجنٹینا کی حکومت نے فٹبالر لیونل میسی کی تصویر والا ایک ہزار کا نوٹ جاری کیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر فرضی ہے۔ ارجنٹینا کی حکومت کی جانب سے لیونل میسی کی تصویر والی ایک ہزار کی نوٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ارجنٹینا گورمنٹ نے میسی کے تصویر 1000 والا نوٹ جاری کردیا- فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک نے اپنے کھلاڑی کے تصویر والا نوٹ جاری کیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے سب سے پہلے ہم نیوز سرچ کیا، سرچ میں ہمیں انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ پر 21 دسمبر کو اسی وائرل تصویر سے متعلق خبر ملی۔ خبر کے مطابق، ’ارجنٹینا کے کرنسی نوٹوں پر لیو میسی کی خبر وائرل ہو رہی ہے جس میں زیادہ تر خبروں میں مالیاتی اخبار ’ایل فائنینشیرو‘ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ مبینہ منصوبے کے بارے میں ان کے اخبار میں ایک رپورٹ ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اسے “مذاق میں تجویز کیا گیا”۔ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ ان کے حکام نے ورلڈ کپ فائنل سے پہلے ہی اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا تھا‘۔

لائیو مینٹ کی ویب سائٹ پر وائرل تصویر سے متعلق خبر ملی ۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ارجنٹائن کی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر لیونل میسی کے 1,000 پیسو کے بل میں شامل ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔ اور اخبار ال فائناشیرو کے مطابق ارجنٹینا کی قومی بینک بی آر سی اے میسی کی تصویر کو نوٹ پر فیچر کرنے سے متعلق غور بھی کر رہی ہے‘۔

تصدیق کے لئے ہم نے اس خبر کو لکھنے والے لائیو منٹ کے صحافی سونکھ مکھوپدھیائے سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’ ارجنٹینا کی قومی بینک بی آر سی اے میں ہوئے ایک تبصرہ میں کسی نے یہ مذاق کے طور پر کہا تھا کہ میسی کی فوٹو لگانی چاہئے اور اکو ایک اخبار نے شائع کر دیا جس کے بعد یہ خبر وائرل ہو گئی اور کچھ مداحوں نے یہ وائرل تصویر بنا کر تیار کر دی‘۔

ارجنٹینا کی قومی بینک بی آر سی اے کی آفیشیئل ویب سائٹ پر ہمیں وہاں چلنے والے تمام بینک نوٹ کی تصاویر دیکھنے کو ملیں۔ اس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہزار کے نوٹ پر کسی پرندے کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر فرضی ہے۔ ارجنٹینا کی حکومت کی جانب سے لیونل میسی کی تصویر والی ایک ہزار کی نوٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts