فیکٹ چیک: جنوبی کوریہ میں نکالے گئے کینڈل لائٹ مارچ کے ویڈیو کو کیا جا رہا چین میں فلسطین حامی ریلی کا بتاتے ہوئے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو جنوبی کوریہ کا ہے۔ اور اس ویڈیو کا چین میں فلسطین حامی ریلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Oct 26, 2023 at 10:54 AM
- Updated: Oct 26, 2023 at 11:21 AM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے لوگوں کو سڑکوں پر ایک مارچ نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو چین کا ہے جب وہاں پر فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو جنوبی کوریہ کا ہے۔ اور اس ویڈیو کا چین میں فلسطین حامی ریلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’چین اب آزاد فلسطین کے لیے دھرنا دے رہا ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
وائرل کئے جا رہے ویڈیو میں ایک ٹکٹاک ہینڈل ’ایٹ سی سی بی جے ٹی وی‘ کا نام لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وی پی این کی مدد سے ٹکٹاک پر مذکورہ آئی ڈی کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو اسی آئی ڈی پر 13 اکتوبر کو اپلوڈ ہوا ملا۔ اس صارف کی جانب سے اسی موقع کے دیگر ویڈیو بھی اپلوڈ کئے گئے ہیں۔ یہاں ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق جنوبی کوریہ کا ہے۔
سی سی بی جے ٹی وی نے اس ویڈیو کو اپنے یوٹیویب چینل پر اپلوڈ کرتے ہوئے اسے جنوبی کوریہ کے سیول اسٹیشن کے قریب کا بتایا ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور گوگل پر ’کینڈل لائٹ مارچ سیول اسٹیشن‘ کی ورڈ کے ساتھ کیرین زبان میں سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں 15 اکتوبر کی متعدد نیوز رپورٹ ملی جن میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’14 تاریخ کو یون سیوک-یول کے استعفیٰ کے لیے 60 واں کینڈل لائٹ مارچ سیول سٹی ہال سٹیشن اور سنگنیمون گیٹ کے سامنے سڑک پر منعقد ہوا۔ اس دن، کینڈل لائٹ ‘یوم مارچ’ کے طور پر منعقد کیا گیا تھا اور سٹی ہال سٹیشن اور سنگنیمون گیٹ کے سامنے والی مرکزی سڑک سے ڈونگڈیمن ہسٹری اینڈ کلچر پارک تک مارچ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اس دن سیول کینڈل لائٹ موومنٹ کا آغاز بھرپور طریقے سے کیا گیا‘‘۔
اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل ویڈیو جنوبی کوریہ میں ایک لیڈر کے خلاف ہوئے کینڈل مارچ کے دوران کا ہے، حالاںکہ اے ایف پی کی 25 اکتوبر کی خبر کے مطابق، ’’جنوبی کوریہ کے سیول میں فلسطین کے حمایت میں مارچ نکالا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے چین کے صحافی جیک سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نےہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو چین کا نہیں ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو چھ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو جنوبی کوریہ کا ہے۔ اور اس ویڈیو کا چین میں فلسطین حامی ریلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- Claim Review : ویڈیو چین کا ہے جب وہاں پر فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔
- Claimed By : FB User: Kaidi Salah
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔