فیکٹ چیک: سائبیریا کے 9 سال پرانے ویڈیو کو سویڈن میں پتھر برسنے کے گمراہ کن دعوی کے ساتھ کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو روس کے سائبریا کا ہے۔ اس ویڈیو کو سویڈن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بیچ کے کنارے طوفان کو آتے دیکھا جا سکتاہے اور لوگ بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ وائرل ویڈیو سویڈن کا ہے۔ قرآن کے بےحرمتی کرنے کے بعد وہاں کچھ طرح کا منظر پیش آیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو روس کے سائبریا کا ہے۔ اس ویڈیو کو سویڈن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سویڈن کے وسط میں عریانیت کے بیچ میں ایک معجزہ۔ آسمان سے آگ کے پتھر گرے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے اسکرین گریب کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں اسی ویڈیو کا مزید صاف ورژن ہمیں روس کے ایک یوٹیوب چینل پر 12 جولائی 2014 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق،’’نووسیبرسک میں اچانک سمندری طوفان 07/12/2014’’۔

سرچ میں ہمیں بی بی سی کے یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو 15 جولائی 2014 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہا ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق،’’اولوں کے طوفان نے روسی ساحل پر موجود لوگوں کو حیران اور پریشان کر دیا’’۔

اسی معاملہ سے متعلق خبر ہمیں روسی نیوز ویب سائٹ پر 14 جولائی 2014 کو ملی۔خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق 12 جولائی کو سائبیریا کے نووسیبرسک میں اچانک سے بیچ پر سمندری طوفان آ گیا جس سے وہاں لوگوں میں افراہ تفری مچ گئی‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے کارسپانڈینٹ جے پی رجن سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سالوں پرانا ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 4.3 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو روس کے سائبریا کا ہے۔ اس ویڈیو کو سویڈن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts