X
X

فیکٹ چیک: مصری کھلاڑیوں نے 2022 میں جیت کے بعد پکڑا تھا فلسطینی جھنڈا، تصویر گمراہ کن حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2022 کی ہے، جب مصر کے ان دونوں کراٹے کھلاڑیوں نے جیت حاصل کرنے کے بعد فلسطین کا جھنڈا پکڑے ہوئے حمایت دی تھی۔ اب اس پرانی تصویر کو حالیہ تناظر سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 26, 2023 at 04:55 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کےبیچ متعدد گمراہ کن اور فرضی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی طرز میں ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ مصر کی کراٹے کے کھلاڑیوں نے حال میں جیت حاصل کرنے کے بعد منچ سے فلسطین کا پرچم حمایت میں پکڑا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2022 کی ہے، جب مصر کے ان دونوں کراٹے کھلاڑیوں نے جیت حاصل کرنے کے بعد فلسطین کا جھنڈا پکڑے ہوئے حمایت دی تھی۔ اب اس پرانی تصویر کو حالیہ تناظر سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کراٹے کے مقابلے میں مصر کی ٹیم نے اسرائیل کی ٹیم کو ہرا کے جیت فلسطینی بھاہیوں کے نام کر دی ۔ مصری کھلاڑی فلسطینی جھنڈا تھامے کھڑے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی کھلاڑی نکر میں کھڑا ہے ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو نومبر 2022 کو ال جزیرہ کے یوٹیوب چینل پر مڈل ایسٹ مانیٹر کو ڈاٹ کام پر بھی ملی۔

الجزیرہ کے یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو 22 نومبر 2022 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، سلوینیا میں ہوئے انڈر 15 روایتی کراٹے ٹیم میں مصری کھلاڑیوں نے پہلا اور دوسرا درجہ حاصل کرتے ہوئے فلسطینی پرچم بلند کر جشن منایا۔

مڈل ایٹس مانیٹر پر 21 نومبر 2022 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’’مصر کی قومی کراٹے ٹیم نے فلسطینی پرچم تھامے رکھا جب انہوں نے سلووینیا میں ہونے والی بین الاقوامی چیمپئن شپ ٹربوولجے اوپن میں پہلی اور دوسری پوزیشن کے لیے انعام قبول کیے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے اسرائیلی کھلاڑی نے اسی وقت اسرائیلی پرچم بلند کیا‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے مصر کی فیکٹ چیکر محمد کساب سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل تصویر شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ مصری کھلاڑیوں کی یہ تصویر گزشتہ سال کی ہے۔

وائرل ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2022 کی ہے، جب مصر کے ان دونوں کراٹے کھلاڑیوں نے جیت حاصل کرنے کے بعد فلسطین کا جھنڈا پکڑے ہوئے حمایت دی تھی۔ اب اس پرانی تصویر کو حالیہ تناظر سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : مصر کی کراٹے کے کھلاڑیوں نے حال میں جیت حاصل کرنے کے بعد منچ سے فلسطین کا پرچم حمایت میں پکڑا
  • Claimed By : FB User: Ayesha Aslam Clinic
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later